Home / پاکستان / لاک ڈاون ختم ہوتے ہی پنجاب میں ہلاکتیں ہی ہلاکتیں ۔۔۔ مریضوں کی مجموعی اموات کتنی ہو گئی ؟ اعدادوشمار منظر عام پر آتے ہی پورے پاکستان میں تشویش کی لہر

لاک ڈاون ختم ہوتے ہی پنجاب میں ہلاکتیں ہی ہلاکتیں ۔۔۔ مریضوں کی مجموعی اموات کتنی ہو گئی ؟ اعدادوشمار منظر عام پر آتے ہی پورے پاکستان میں تشویش کی لہر

لاہور(ویب ڈیسک) ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے 646 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں وبائی مریضوں کی تعداد81963 ہوگئی۔ترجمان کے مطابق پنجاب میں کرونا سے مزید 13اموات ہوئیں جس کے بعد تعداد1884ہوگئی، لاہور میں 334نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک 540365ٹیسٹ کیے

جاچکے ہیں، کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 45122 ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں 334، ننکانہ3، قصور 8، شیخوپورہ 4، راولپنڈی40، جہلم4، اٹک7، چکوال3اورگوجرانوالہ میں 19کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح سیالکوٹ 17، گجرات13، حافظ آباد 1،منڈی بہاؤالدین 1،ملتان32، وہاڑی2، فیصل آباد37، چنیوٹ ایک ، ٹوبہ9، جھنگ3اور رحیم یار خان میں 34کیسز سامنے آئے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ خوشاب4، میانوالی2، بہاولنگر 25، بہاولپور8، ڈی جی خان16، اوکاڑہ9، بھکر2، لودھراں 2 اور ساہیوال 6 کروناوائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بورڈ آ ف ریونیو میں اصلاحات کے لیے مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اصلاحات اور اراضی سینٹرز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ریونیو پر شکایات کے ازالے کے لیے بنیادی اصلاحات کی جائیں گی،ریونیوکا ایسا نظام وضع کیا جائے گا جس سے عوام کو سہولت ملے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بورڈ آ ف ریونیو میں اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دے دی۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔سردار عثمان بزدار کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی 7 دن میں بنیادی اصلاحات پر حتمی سفارشات پیش کرے گی،کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے پٹوار کلچر کے خاتمے کے صرف نعرے لگائے،سابق دورمیں پٹوار کلچر کے خاتمے کے لیے عملی اقدام نہیں کیا گیا،ہماری حکومت سابق دور کا بگاڑ درست کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اراضی سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر کے عوام کو مزید ریلیف دیں گے۔انہوں نے موبائل اراضی سینٹرز کو جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔

Share

About admin

Check Also

21سالہ لڑکی اور 10سالہ بچہ۔۔۔ پاکستان کے اہم شہر سے ایسی خبر کہ شیطان بھی شرما جائے۔معاشرہ کس طرف چل پڑاہے،جانیے تفصیل

پھنڈی بھٹیاں(نیوز ڈیسک)۔۔ ظلم کی انتہا۔کہیں یا تعلیم کی کمی۔۔۔ ہمارےمعاشرے میں ان گنت مسائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com