Breaking News
Home / پاکستان / حکومت کا دینی مدارس کیلئے کروڑوں روپے کی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت کا دینی مدارس کیلئے کروڑوں روپے کی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ 62 لاکھ روپے ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ

وزارت تعلیم و تربیت نے گرانٹ جاری کرنے کی سمری تیار کرلی، گرانٹ مدارس میں بنیادی سہولیات اور نصاب کی تبدیلی کے اقدامات پر استعمال ہوگی: ذرائع
اسلام آباد وفاقی حکومت نے دینی مدارس کے لیے 9 کروڑ 62 لاکھ روپے ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم و تربیت نیگرانٹ جاری کرنے کی سمری تیار کرلی ہے، یہ گرانٹ مدارس میں بنیادی سہولیات اور نصاب کی تبدیلی کے اقدامات پر استعمال ہوگی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے معذور افراد کی اسکیم کے تحت کاروں کی کسٹمز ڈیوٹی فری امپورٹ کی نئی ترمیمی پالیسی بھی تیار کی ہے، پالیسی میں معذور افراد کو سفری سہولت دینے کے حوالے سے تجاویز شامل ہیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موبائل نیٹ ورکس رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹیحی برائے 23-2020 بھی تیار کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں سمریوں کو منظوری کے لیے 16ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔

Share

About admin

Check Also

ایک شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی اپنی بیوی سے انکار کردیا، اورپھر بیوی آگے بڑھی اور اپنے ہاتھ

ایک شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی اپنی بیوی سے انکار کردیا، اورپھر بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com