Breaking News
Home / پاکستان / پاکستانیو : ساڈے تے نہ رہنا۔۔۔۔۔ معیشت کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے حیران کن اعتراف کر لیا

پاکستانیو : ساڈے تے نہ رہنا۔۔۔۔۔ معیشت کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے حیران کن اعتراف کر لیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی روک تھام کے حوالے سے مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کا گراف مسلسل نیچے آنا تسلی بخش امر ہے، این سی او سی کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کئے جائیں اور صوبوں کی کو آرڈینیشن سے

انتظامی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے۔عید الاضحیٰ کے موقع پر حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے‘عالمی مستقبل غیریقینی صورتحال کا شکا رہے اور کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ معیشت سنبھلنے میں کتنا وقت لگے گا‘ کورونا کی وباء نے دنیا بھر کی معیشتوں کو پیچھے دھکیل دیا ہے ہمیں مل کر مزدوروں کے لئے مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو عمران خان کی زیرصدارت کوویڈ 19 کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک کے 30 شہروں میں 227 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔کورونا کے مریضوں کے لئے مخصوص سہولتوں سے آراستہ بیڈز کی تعداد میں اب تک پندرہ سو کا اضافہ کیا جا چکا ہے جبکہ آئندہ چند روز میں اس تعداد کو اڑھائی ہزار تک پہنچا دیا جائے گا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کےخلاف بھارتی لابی کی سازش، ویکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے متعلق غلط خبریں پھیلا دی گئیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وکی پیڈیا پر ان کے پیچ کی پروفائل کو تبدیل کیا گیاجس سے ان کےاحباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ان خبروں کے پھیلانے کامرکز بھارت میں ہے جس کا مکمل ثبوت بھی سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا بہت شکر ہے وہ بالکل خیریت سے ہیں اور صحتیابی کی طرف گامزن ہیں۔

Share

About admin

Check Also

”شادی کے تین سال بعد ساس نے بہو سے پو چھا کہ میں تم کو اتنی کھری کھری سناتی ہوں تم پلٹ کر جواب دیتی ہو نہ غصہ کر تی ہو۔۔۔“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کے تین سال کے بعد سا سو ماں نے بہو سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com