Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / نواب صاحب نے علیزے شاہ کے لیے بڑا ہیغام بھیج دیا

نواب صاحب نے علیزے شاہ کے لیے بڑا ہیغام بھیج دیا

بہاولپور۔۔۔۔ ایک عام سی کہاوت ہے کہ عشق اندھا ہوتا ہے۔ جب کسی سے عشق ہوتا ہے تو ذات ، عمر وغیرہ کا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا اب اسی طرح

بہاولپور کے نواب خاندان کے چشم و چراغ شکیل عباسی نے معروف ڈرامہ سیریل ”عہد وفا” کی اداکارہ (دعا) علیزے شاہ کو شادی کی

پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے نواب سر صادق محمد خان عباسی کے خاندان کے چشم و چراغ 60سالہ شکیل عباسی نے معروف ڈرامہ عہد وفا میں کام کرنے والی 19 سالہ اداکارہ(دعا) علیزے شاہ سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔ شکیل عباسی نے کہا کہ میں نے اب تک شادی

نہیں کی، شادی نہ کیے جانے کے سوال پر اُن کا کہنا تھا کہ اب تک زندگی میں کوئی لڑکی پسند ہی نہ آئی تھی اب ڈرامہ عہد وفا دیکھا تو اس میں دعا کا کردار کرنے والی لڑکی علیزے شاہ پسند آئی ہے اگر وہ مجھ سے شادی کرے تو میں اسے حق مہر کے عوض 5 ہزار تولہ سونا دینے کو تیار ہوں جس کی مالیت تقریباً 44 کروڑ

روپے بنتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 5 ہزار تولہ سونا کا بندوبست کرنے کے لیے انہیں صرف دو ماہ کی مہلت درکار ہوگی۔ واضح رہے کہ مومنہ اینڈ درید پروڈکشن اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی مشترکہ پیشکش عہدوفا کی پہلی ہی قسط نے ناظرین کو اپنے سحر میں
جکڑ لیا ۔ مذکورہ ڈرامہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں زیر تربیت چار دوستوں کی کہانی ہے جو اپنے وطن کی خاطر کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ ڈرامے کے لکھاری مصطفیٰ آفریدی اور ہدایتکار سیفی حسن ہیں۔ عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد نے بھی عہد وفا میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Share

About admin

Check Also

’یہ لڑکی اپنے والد کی کافی میں اپنے دودھ کے چند قطرے ڈال کر کیا کرتی ہے؟۔۔۔‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ لوگوں کو یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مائیں بچوں کو تو اپنا دودھ پلاتی ہیں اور یقینا بچوں کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com