Breaking News
Home / City News / پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں

پاکستانی با حجاب طالبہ 1100میں سے 1100نمبر حاصل کر کے پاکستان کی پہلی طالبہ بن گئی ، تعلق کہاں سے ہے ؟ جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماشاء اللہ ، جزاک اللہ ۔۔۔۔ بے شک اللہ پاک جسے چاہے عزت دیں اور جسے چاہے ذلت دیں۔ نیا قومی ریکارڈ قائم، 1100/1100 ، انٹر کی طالبہ قندیل نے پورے نمبر حاصل کر لئے۔۔ رپورٹ کے مطابق مردان تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کا اعلان کردیا۔

اور اس دفعہ ٹاپ کرنے والی ہونہار طالبہ قندیل پورے پاکستان میں واحد طالبہ ہیں جس نے پورے پورے نمبر لے کر نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔میٹرک کے امتحان میں 70532 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا جس میں 68854 کامیاب قرار پائے۔ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں 44415 طلباء و طالبات میں سے 42851 کامیاب قرار پائے۔میٹرک کا نتیجہ مجموعی طور پر 97.82 اور انٹرمیڈیٹ کے 96.48 فیصد ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا

اہم کارکن محمد خرم انتقال کرگیا جس کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر موجود پاکستان تحریک انصاف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر پی ٹی آئی کارکن محمد خرم کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی دکھ ہورہا ہے کہ پی ٹی آئی فیملی کے ایک عزیز ترین فرد اور ایک انتہائی مخلص کارکن محمد خرم محمود انتقال کر گئے ہیں۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’اللّہ

تعالیٰ! محمد خرم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے مزید لکھا کہ ’ہم محمد خرم کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘ محمد خرم کے انتقال پر پاکستان تحریک انصاف کےرہنماؤں کی جانب سے شدید افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم کارکن محمد خرم کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’محمد خرم کے انتقال کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔

Share

About admin

Check Also

سندھ میں شوہر نے 2ہزار روپے کیلئے بیوی دوستوں کو بیچ ڈالی۔۔!! پھر دوستوں نے اس کیساتھ کیا سلوک کیا؟جان کر آپ کی روح بھی کانپ اٹھے گی

بدین (نیوز ڈیسک ) لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد گاڑی سے کچل کر مار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com