Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / دوست کے انکار پر لڑکی نے رکشہ ڈرائیورکو نکاح کی پیشکش

دوست کے انکار پر لڑکی نے رکشہ ڈرائیورکو نکاح کی پیشکش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بہاولپور میں 4 ماہ سے لاپتہ نوجوان لڑکی کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا۔بہاولپور میں 4 ماہ قبل لا پتہ ہونے والی نوجوان لڑکی کو پولیس نے باز یاب کروا لیا ہے۔نجی ٹی وی سےگفتگو میں لڑکی نےکہا کہ اسے کسی نے لا پتہ نہیں کیا، وہ اپنی مرضی سے گئی تھی۔

دوست نے نکاح سے انکار کر دیا تو ایک رکشا ڈرائیور نے نکاح کی پیش کش کی جو اس نے قبول کرلی ، اب وہ اسی کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔لڑکی نے عدالت میں بھی بیان ریکارڈ کرایا ہےکہ اس نے مرضی سے شادی کی ہے اور وہ والدین کے گھر نہیں رہنا چاہتی ۔لڑکی کے والد نے بھی بیان دیا کہ اسے شادی پر اعتراض نہیں ، جس کے بعد عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانےکی اجازت دے دی۔ دوسری جانب طارق عزیز کے بعد پاکستان ٹیلی وژن کا معروف ترین چہرہ ، سینئر اداکار کینسر سے انتقال کر گئے۔۔۔پاکستان ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکار انور اقبال بلوچ 71 برس کی عمر میں کینسر کے باعث طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ اہل خانہ نے اداکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نمازہ جنازہ آج بعد نماز عشاء بیت المکرم مسجد، حسن اسکوائر کراچی میں ادا کی جائے گی۔ اہلِ

خانہ کے مطابق انور اقبال بلوچ کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔چند ماہ قبل انور اقبال کی اہلیہ کا بھی انتقال ہوگیا تھا، انور اقبال نے چار بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ’شمع‘ میں اداکاری کے جوہر دِکھا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے انور اقبال بلوچ نے بےشمار ارد اور سندھی ڈراموں میں کام کیا۔ جامعہ کراچی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد انہوں نے 1976 میں پروڈکشن سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

Share

About admin

Check Also

ہسپتال نے مرنےوالے کی آخری خواہش پوری کردی۔ موت سے 36 گھنٹے پہلے شادی کرادی

جب ایماریلو، ٹیکساس کے ایک ہسپتال میں موجود سٹاف کو اندازہ ہوا کہ راؤل ٹائنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com