Breaking News
Home / پاکستان / کل 20 اکتوبر پورے ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے حکومت کو اب تک کا بڑا اور ۔۔فیصلہ کن جھٹکا

کل 20 اکتوبر پورے ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے حکومت کو اب تک کا بڑا اور ۔۔فیصلہ کن جھٹکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کل 20 اکتوبر پورے ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے حکومت کو اب تک کا بڑا اور ۔۔فیصلہ کن جھٹکا۔۔۔ مہنگائی نے تو عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہی اس حکومت کی سب سے بڑی دشمن ہے اسی لئے اس حکومت کا مشکل وقت شروع ہو چکا ہے۔

مسلم لیگ ن نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں کے اعلان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی مہنگائی اور معاشی تباہی کیخلاف20 اکتوبر سے سڑکوں پرآنے کا

پروگرام تشکیل دیدیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے راست اقدام کا فیصلہ ہوا۔اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب، پارٹی کے چاروں صوبائی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک گیر احتجاج کے لیے

ریلیوں، جلوسوں اور مظاہروں کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی۔ 20 اکتوبر سے ملک بھر میں احتجاج کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبوں اور اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کو اجتجاج کی کال دے دی گئی، ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اپنا پہلا احتجاجی مظاہرہ راولپنڈی میں کرے گی۔ ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں مرکزی اور صوبائی عہدیداروں کے اشتراک عمل کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

Share

About admin

Check Also

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس؟ نامور خاتون اینکر نے بڑی خبر بریک کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکر پرسن ثنا بچہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ایک سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com