Breaking News
Home / موسم / پاکستانی تیاری کر لیں، رواں موسم سرما میں کتنی بارشیں اور برفباری متوقع ہیں؟ خوشخبری سنا دی گئی

پاکستانی تیاری کر لیں، رواں موسم سرما میں کتنی بارشیں اور برفباری متوقع ہیں؟ خوشخبری سنا دی گئی

دسمبر کے پہلے 10دنوں میں بارشوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔جدید ترین موسمیاتی ماڈل کی مدد سے موسم کا حال نے موسمِ سرما دسمبر 2021 تا فروری 2022 کی

پیشگوئی تیّار کی ہے۔رواں سال بھی موسمِ سرما کا آغاز معمول سے 2 سے3 ہفتے قبل، یعنی نومبر کے دوسرے ہفتے میں ہی ہو چکا ہے۔ تاحال ملک بھر میں بارشیں معمول سے کم ہیں،جو کہ

حیرانی کی بات نہیں کیونکہ نومبر پاکستان کا خشک ترین ماہ ہے۔ موسمِ سرما سے موسمِ بہار تک طاقتور لا نینا برقرار رہنے کی توقع ہے۔خیبر پختونخواہ، پنجاب، کشمیر اور بلوچستان میں مجموعی طور پر باریشیں معمول سے کم یا کافی کم رہیں گی، جبکہ خیبر پختونخواہ کے پہاڑی مقامات، مغربی گلگت بلتستان اور کشمیر کے انتہائی شمالی مقامات میں مجموعی طور پر بارش اور برفباری معمول سے تھوڑا کم یا کم متوقع ہے۔دسمبر اور جنوری کے دوران سردی عروج پر ہوگی، تاہم ابر آلودگی اور بارش و برفباری میں اضافے کے باعث بالخصوص شمالی پنجاب بشمول راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کشمیر اور شمالی خیبر پختونخواہ میں اوسطاً درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول

سے تھوڑا کم رہنے کا امکان ہے۔مغربی ہواؤں کے یکے بعد دیگرے سلسلے (ہر ہفتے تقریباً ایک) 5 سے 10 دسمبر کے دوران بالائی پاکستان کو متاثّر کریں گے۔ موسمِ سرما میں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 1 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور کشمیر کے بلند مقامات پر درجہ حرارت معمول سے 3 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے، جو کہ معمول سے انتہائی کم ہیں۔گرد آلود دھند یا سموگ کی صورتحال 2020 کے مقابلے میں بدتر ہوگی جبکہ ہواؤں کی رفتار دسمبر کے ابتدائی دنوں تک بھی سست رہیگی۔

Share

About admin

Check Also

بارش اور ژالہ باری ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے وفاقی دارالحکومت اور اطراف کے مختلف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com