Breaking News
Home / اہم خبریں / پاکستانی یہ معمولی سا کام کریں اور حکومت سے 15 لاکھ روپے لے لیں ، حکومت نے پاکستانیوں کو بڑ ی آفر کر دی

پاکستانی یہ معمولی سا کام کریں اور حکومت سے 15 لاکھ روپے لے لیں ، حکومت نے پاکستانیوں کو بڑ ی آفر کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تبدیلی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو ایک بہت بڑی آفر کر دی ہے۔ جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔ پاکستانی یہ معمولی سا کام کریں اور حکومت سے 15 لاکھ روپے لے لیں ، حکومت نے پاکستانیوں کو بڑ ی آفر کر دی ۔

حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے ہیکرز کو ایک شرط کے ساتھ دلچسپ پیشکش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم بڑھانے کا عندیہ دے دیا، وفاقی وزیر شبلی فراز نے ہیکرز کو ایک شرط کے ساتھ دلچسپ پیشکش کردی ہے۔ شبلی فراز نے کہا ہے کہ مشین ہیک کرنے والے کیلئے انعامی رقم 15 لاکھ کرنےکو تیار ہوں، شرط یہ ہے کہ ہیک نہ کر سکا تو 1لاکھ روپیہ جرمانہ دینا ہو گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کومشین سےمتعلق آگاہی دینےکی پوری کوشش کر رہے ہیں، بار بار بتایا گیا مشین میں انٹرنیٹ، بجلی،

وائی فائی یا بلیو ٹوتھ کنکشن نہیں۔ باہر کی کمپنیوں نے کہا کہ وہ 700سے900ڈالر میں مشین تیار کر سکتےہیں، ہماری سرپرستی میں مشین صرف 70 ہزار روپے میں بن سکتی ہے۔انتخابات میں مشینوں کی تیاری کیلئے 300سے400ملین ڈالرز کا خرچ ہو گا، جب یہ مہم شروع کی تو کسی کو یقین نہیں تھا کہ یہ قانون پاس ہوگا، حکومت یقینی بنائے گی کہ آئینی ادارےقانون پر مکمل عمل درآمد کریں۔ ملک کےزمینی حقائق کا تقاضا ہےکہ ہمیں ٹیکنالوجی کوراستہ دینا ہو گا، اپوزیشن کےپاس اس سےبہترراستہ ہےتووہ پیش کرے۔

Share

About admin

Check Also

ڈالرپھرتگڑا۔۔امریکی کرنسی نے پاکستانی روپے کوروند ڈالا قدر میں کتنااضافہ ہوگیا،جان کرآپ پریشان ہوجائیں گے

کراچی(نیوز ڈیسک)درآمدی شعبوں کی ڈیمانڈ برقرار رہنے کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com