Breaking News
Home / اہم خبریں / پریانتھا نے آخری لمحات میں ہاتھ جوڑ کر کہا ’میں کلمہ پڑھ لیتا ہوں‘ میں مسلمان ہو جاتا ہوں ، مجھے چھوڑ دو ، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

پریانتھا نے آخری لمحات میں ہاتھ جوڑ کر کہا ’میں کلمہ پڑھ لیتا ہوں‘ میں مسلمان ہو جاتا ہوں ، مجھے چھوڑ دو ، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و اینکر پرسن محمد مالک نے سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ میری فیکٹر ی کے کچھ افراد سے بات چیت ہوئی ہے انہوں نے مجھے واقعہ سے متعلق کافی افسردہ کر دینے والی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا کہ پریانتھا نے جب دیکھا کہ وہ نہیں بچنے والا تو اس نے آخری لمحات کے

دوران حملہ کرنے والے افراد کے سامنے اپنے ہاتھ جوڑ دیے اور کہا کہ میں کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کر لیتا ہوں میری جان بخش دو لیکن ان میں سے کسی نے اس کی بات نہ سنی جس کے بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سیالکوٹ بزنس کمیونٹی نے آنجہانی سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے اہلِ خانہ کے لیے ایک لاکھ ڈالر کی امداد جمع کی ہے، بزنس کمیونٹی کے مطابق پریانتھا کی تنخواہ اہلِ خانہ کو ہر ماہ دی جائے گی،پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی بہادری اور جرات پر ہمیں فخر ہے،امید ہے نوجوان ملک عدنان کو دیکھیں گےتو یاد کریں گے ایک انسان حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا،جب تک میں زندہ ہوں آئندہ ایسا نہیں ہونے دیں گے،دین اور حضورؐکے نام پر ظلم کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ منگل کو آنجہانی پریانتھا کمارا کی یاد میں تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر پوری قوم افسردہ ہے، افسوس ہے کہ رحمت اللعالمین ؐ کے نام پر ظلم کیا گیا، فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کسی نے بھی اسلام اور نبی کریمؐکا نام استعمال کر کے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش تو اس کو چھوڑا نہیں جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ہمارے نبیؐپوری انسانیت اور عالم کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے، اسلام تلوار سے نہیں پھیلا، آپ ؐ اپنے اخلاق سے فکری انقلاب لے کر آئے، ریاست مدینہ کا معاشرہ انسانیت اور انصاف پر قائم تھا۔انہوں نے کہا کہ جنگلوں میں طاقت کا قانون ہوتا ہے، جانوروں میں مائیٹ از رائٹ کا اصول چلتا ہے، انسانوں میں رحم، انصاف اور احسان پر معاشرے قائم ہوتے ہیں، اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے، انہی اصولوں پر ریاست مدینہ قائم کی گئی تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ رحمت اللعالمینؐ اتھارٹی بنانے کا مقصد نوجوانوں کو سیرت سے روشناس کرانا تھا، آپ ؐ کی سیرت کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد کوئی شخص ایسی حرکت نہیں کریگا، آپ ؐمسلمان ہیں یا نہیں مگر نبی کریمؐکی سیرت کی سب کے لیے مشعل راہ ہے، غیر مسلم فلاسفر نے آپ ؐ کو رول ماڈل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر تماشہ لگایا جاتا ہے، دین کے نام پر لوگوں کو جلایا جاتا ہے، نبی رحمتؐ کا نام استعمال کرکے لوگوں کو مارا جاتا ہے، جیلوں میں ڈالا جاتا ہے،

انصاف فراہم نہیں کیا جاتا، کوئی بھی شخص کسی پر الزام لگا کر خود ہی وکیل اور جج بن جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ مثاثرہ شخص پر انصاف کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، کوئی وکیل ملزم کا کیس لڑنے کے لیے تیار نہیں، کوئی جج نہیں سنتا، یہ انتہائی افسوسناک اورتشویشناک صورتحال ہے۔عمران خان نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ سے پوری دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر گیا، واقعے کے بعدبھارت میں بھی بہت شور مچایا گیا، بھارت میں جب ہم ایسے واقعات دیکھتے ہیں تو ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے، ہم مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ نہ ہونے دیں گے، سانحہ سیالکوٹ کے بعد قوم فیصلہ کر چکی کہ اب ایسا واقعہ نہیں ہوگا۔انہوں نے پریانتھا کمارا کے خاندان، سری لنکن حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کی تاجر برادری نے ایک لاکھ ڈالر پریانتھا کےخاندان کے لیے

جمع کیے ہیں اور آنجہانی کے خاندان کو ساری زندگی تنخواہ دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے سری لنکن شہری کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنے والے فیکٹری منیجر ملک عدنان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معاشرے کا رول ماڈل قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ افسوسناک واقعے میں حیوانوں کے ہجوم میں ایک بہادر انسان بھی تھا، ہمیں ملک عدنان پر فخر ہے
جمع کیے ہیں اور آنجہانی کے خاندان کو ساری زندگی تنخواہ دی جائے گی۔ وزیر اعظم نے سری لنکن شہری کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنے والے فیکٹری منیجر ملک عدنان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے معاشرے کا رول ماڈل قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ افسوسناک واقعے میں حیوانوں کے ہجوم میں ایک بہادر انسان بھی تھا، ہمیں ملک عدنان پر فخر ہےجس طرح انہوں نے سری لنکن شہری کی جان بچانے کی کوشش کی، ہمیں ملک عدنان جیسے رولماڈلز کی ضرورت ہے، ایک انسان حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوا۔ملک عدنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک عدنان کو 23 مارچ کو تمغہ شجاعت دیا جائے گا۔قبل ازیں تعزیتی ریفرنس میں ڈاکومینٹری بھی پیش کی گئی جس میں سری لنکن شہری کو مشتعل ہجوم سے بچانے کیکوشش کرنے والے ملک عدنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔اس موقع پر ملک عدنان کو تعریفی سند بھی پیش کی گئی، تقریب میں وفاقی وزرا اور سری لنکن ہائی کمشنر بھی موجود تھے۔

Share

About admin

Check Also

30 سالہ فنی زندگی کا احتتام، اسٹیج کے نامور کامیڈین اداکار انتقال کر گئے

30 سالہ فنی زندگی کا احتتام، اسٹیج کے نامور کامیڈین اداکار انتقال کر گئے سٹیج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com