Breaking News
Home / اہم خبریں / بڑی خوشخبری : پاکستان کے پسماندہ اضلاع کی باری آگئی ، وزیراعظم عمران خان جلد پاکستانیوں کو کیا شاندار سرپرائز دینے والے ہیں ؟ کیا اعلان کیا جانیوالا ہے ؟ تازہ ترین خبر

بڑی خوشخبری : پاکستان کے پسماندہ اضلاع کی باری آگئی ، وزیراعظم عمران خان جلد پاکستانیوں کو کیا شاندار سرپرائز دینے والے ہیں ؟ کیا اعلان کیا جانیوالا ہے ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم چندہفتے میں پسماندہ علاقوں کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے، ترقیاتی پروگرام کیلئے زمینی حقائق، مقامی لوگوں کی ترجیحات ضروری تھیں۔وفاقی وزیراسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پچھلے دو دن خضدار،

آواران، تربت، گوادرمیں گزارے،ترقیاتی پروگرام کیلئے زمینی حقائق، مقامی لوگوں کی ترجیحات ضروری تھیں، چندہفتے میں وزیراعظم پسماندہ علاقوں کیلئے خصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کے تاریخی معاہدے پر دستخط کردیے، اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔وائٹ ہاوس میں منعقدہ اس تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ ”ان معاہدوں سے پورے خطے میں جامع امن کے قیام کی بنیاد پڑے گی۔” اس موقع پرصدر ٹرمپ کے ساتھ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور بحرین کے وزیر خارجہ عبد الطیف الزیانی بھی موجود تھے۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یہ کہتے ہوئے ان معاہدوں کو خوش آمدید کہا کہ ‘یہ دن تاریخی طور سے بہت اہم ہے، یہ امن کے ایک نئے آغاز کی علامت ہے۔‘نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے اس معاہدے سے ‘عرب۔اسرائیلی تصادم اب ہمیشہ کے لیے ختم‘ ہوسکتے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس پیش رفت میں مزید توسیع ہوگی اور دیگر عرب ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔تاریخ کا دھارا بدل جائے گااس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ‘امن کا انتخاب کرنے اور فلسطینی علاقوں کو صیہونی ریاست میں ضم کرنے کے منصوبے کو روک دینے‘ کے لیے نیتن یاہو کا ذاتی طورپر شکریہ ادا کیا۔

Share

About admin

Check Also

پٹرول 8 روپے اور ڈیزل 11 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان! حکومت چاہتے ہوئے بھی اس اضافے کو کیوں نہیں روک سکتی؟پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com