Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / لاہور کے بعد کراچی سے خبر آگئی

لاہور کے بعد کراچی سے خبر آگئی

کراچی پولیس کے افسران مبینہ طور پر خاتون اہلکاروں کو چھیڑ چھاڑ کا نشانہ بنانے لگے، خاتون انسپکٹر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا۔مختلف تھانوں میں ایس ایچ او رہنے والی خاتون انسپکٹر سیدہ غزالہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پولیس میں شامل

کالی بھیڑیں مجھے تنگ کر رہی ہیں، مجھے کہا جارہا ہے کہ پولیس کی نوکری چھوڑ دوں ورنہ سوشل میڈیا پر مہم چلائیں گے اور تم خود استعفے پر مجبور ہوجاؤگی۔انہوں نےکہا کہ میں نے ان بدعنوان عناصر اور کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کرانے کے علاوہ پولیس اعلیٰ افسران کو بھی صورتحال سے آگاہ کیاہے۔خاتون پولیس افسر کا کہنا تھا کہ یہ وہ عناصر ہیں جنہیں عورت کا باعزت مقام پر فائز ہونا قبول نہیں ہوتا ، یہ لڑائی میرے اکیلے کی نہیں ، گھر سے نکلنے والی ہر عورت کی ہے، معاشرے کے ان ذہنی بیماروں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لاوں گی۔تاہم انہوں نے کسی کا نام لینے سے گریز کیا ہے،اس حوالے سے ان سے رابطہ کرنے کی کئی بار کوشش کی گئی تاہم انکا موبائل نمبر بند تھا۔کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نےبتایا کہ اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ انکوائری کر رہے ہیں ،انکوائری کے بعد صورتحال سامنے آئےگی۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق عباسی اسپتال کی ڈائریکٹر اسپتال ڈاکٹر سلمیٰ کوثر سے ایک خاتون ہائوس افسر نے چھیڑے جانے کی شکایت کی اور میسجز سمیت تمام شواہد بھی دکھائے، جس پر وارڈ بوائے کاشف کو اپنے دفتر بلوایا اور تفصیلات پوچھیں اور پولیس کے حوالے کردیا

Share

About admin

Check Also

سعودی شہری نے خاتون کا عبایا اُتروا کر سر عام کیا حرکت کر ڈالی؟ پوری مملکت کا سر شرم سے جھک گیا، ویڈیو نے پر طرف تہلکہ مچا دیا

ریاض (نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں فحاشی دن بدن عام ہوتی جا رہی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com