Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان کی بہت بڑی کامیابی

پاکستان کی بہت بڑی کامیابی

ریکوڈک کیس میں پاکستان کی بہت بڑی کامیابی، عالمی بینک نے پاکستان کیخلاف 6 ارب ڈالرز جرمانے کی سزا پر عملدرآمد روک دیا

عالمی بینک کے ثالثی فورم اکسیڈ نے پاکستان کو 6ارب ڈالر ایوارڈ پر حکم امتناع جاری کردیا، اکسیڈ ٹریبونل نےجولائی 2019 میں آسٹویلوی کمپنی ٹیتھیان کےحق میں فیصلہ دیاتھا
اسلام آباد ریکوڈک کیس میں پاکستان کی بہت بڑی کامیابی، عالمی بینک نے پاکستان کیخلاف 6 ارب ڈالرز جرمانے کی سزا پر عملدرآمد روک دیا، عالمی بینک کے ثالثی فورم اکسیڈ نے پاکستان کو 6ارب ڈالر ایوارڈ پر حکم امتناع جاری کردیا، اکسیڈ ٹریبونل نےجولائی 2019 میں آسٹویلوی کمپنی ٹیتھیان کےحق میں فیصلہ دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کے ثالثی فورم انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے پاکستان کو 6ارب ڈالر ایوارڈ پر حکم امتناع جاری کردیا ہے۔ انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ ٹریبونل نےجولائی 2019 میں آسٹویلوی کمپنی ٹیتھیان کےحق میں فیصلہ دیاتھا۔
اکسیڈ نے پاکستان کو 6ارب ڈالر آسٹریلوی کمپنی کو ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اب تازہ ترین پیش رفت میں 16ستمبر کو ہوئی سماعت کے دوران انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے پاکستان کے حق میں حکم امتناع مستقل کرنےکا حکم دیا ہے۔ یہ ریکوڈک معاملے پر پاکستان اور اس کی قانونی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے۔ اس سے قبل اپریل 2020 میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیولنک پرہوئی تھی۔ جبکہ اب ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت مئی 2021 میں ہوگی۔

Sharing is caring!

Share

About admin

Check Also

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com