رامپور (ویب ڈیسک ) بھارتی ریاست اتر پردیش میں سسرالیوں کی جانب سے جہیز میں موٹر سائیکل اور اے سی نہ لانے پر دلہن کو قتل کردیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق رامپور میں 21 سالہ شائستہ کی 4 مہینے پہلے سلمان سے شادی ہوئی تھی۔ سسرالیوں کی جانب سے شائستہ کو جہیز میں موٹرسائیکل
اور اے سی نہ لانے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ جہیز کی مانگ پوری نہ ہونے پر سسرالیوں نے شائستہ کو زہر دے کر قتل کردیا ۔ واقعے کے بارے میں پولیس کو پڑوسیوں نے اطلاع دی جس نے آکر لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔