Breaking News
Home / پاکستان / آئندہ 24 گھنٹوں کے دورا ن ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

آئندہ 24 گھنٹوں کے دورا ن ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں

میں موسم گرم اور خشک رہا ہے تاہم زیریں سندھ،بالائی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گذشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں43 ، شہید بینظیر آباد اور نورپورتھل میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان میں رواں سال شدید سردی کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے، موسم سرما معمول سے زیادہ طویل ہوگا، ریکارڈ توڑ بارشیں اور برفباری ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں آئندہ موسم سرما کے دوران سردی کی شدت اور دورانیہ کے ریکارڈز ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔اس حوالے سے کچھ ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ پاکستان میں موسم سرما کا دورانیہ معمول سے زیادہ ہوگا۔جبکہ سردی کی شدت بھی بہت زیادہ ہوگی۔ موسم سرما کے دوران کراچی سے لے کر خیبر تک ہر علاقے میں موسم شدید سرد رہے گا۔ ریکارڈ توڑ بارشیں اور برفباری ہوگی۔ خاص کر ملک کے شمالی علاقوں میں معمول سے کہیں زیادہ برفباری ہونے کی توقع ہے، جس کی وجہ سے سردی کی شدت بہت زیادہ ہوگی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستان میں سردی کی شدت گزشتہ کچھ برسوں کے مقابلے میں زیادہ رہی تھی۔

Share

About admin

Check Also

بڑی خبر:4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی رمضان المبارک …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com