Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / 62سالہ سیاستدان نے اپنی 63سالہ بیگم کو طلاق دے کر 19سال کی نوجوان لڑکی سے شادی رچالی

62سالہ سیاستدان نے اپنی 63سالہ بیگم کو طلاق دے کر 19سال کی نوجوان لڑکی سے شادی رچالی

برطانیہ میں ایک 62سالہ سیاستدان نے اپنی 63سالہ اہلیہ کو طلاق دے کرفارم ہاﺅس میں کام کرنے والی 19سالہ لڑکی سے شادی رچا لی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی برائیڈلنگٹن کا رہائشی جان کوپسے شہر کا میئر بھی رہ چکا ہے۔

اس کی 20سال قبل جیکوئی سے شادی ہوئی تھی جو اس نے ڈیزی ٹاملنسن نامی لڑکی سے بیاہ رچانے کے لیے توڑ ڈالی۔ جان کا کہنا تھا کہ اس کی ڈیزی سے ایک چیئرٹی کنسرٹ پر ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد وہ دوست بن گئے اور پھر دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔

جان کی ڈیزی سے شادی پر اس کی سابق بیوی جیکوئی کا کہنا ہے کہ ”اس لڑکی کو یقینا بوڑھے مرد پسند ہے اور جان بھی پاگل ہو گیا ہے۔“ڈیزی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ”ہم دونوں بہت خوش ہیں، ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ ہر کسی کو ہماری شادی سے اتنی دلچسپی کیوں ہے۔میں اس صورتحال سے اکتا چکی ہوں۔ میرے والدین اس شادی پر خوش ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ اگر میں خوش ہوں تو وہ بھی خوش ہیں، پھر لوگ ایسا ردعمل کیوں دے رہے ہیں۔“

Share

About admin

Check Also

’یہ لڑکی اپنے والد کی کافی میں اپنے دودھ کے چند قطرے ڈال کر کیا کرتی ہے؟۔۔۔‘ خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ لوگوں کو یقین نہ آئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مائیں بچوں کو تو اپنا دودھ پلاتی ہیں اور یقینا بچوں کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com