Breaking News
Home / کاروبار / سونے کی فی تولہ قیمت یکدم گر گئی! کاروباری ہفتے کے آخری روز مزید سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت یکدم گر گئی! کاروباری ہفتے کے آخری روز مزید سستا ہوگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار روپے فی تولہ اور 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 416

روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے میں آئی۔یاد رہے کہ پچھلے ماہ اگست میں سونے کی فی تولہ قیمت 1لاکھ 30ہزار سے بھی اوپر پہنچ گئی تھی، لیکن مارکیٹ میں کرونا ویکسین کی آمد کے اطلاعات کے بعد سے سونے کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا تھا جب کہ ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 14 ہزا ر700 روپے ہوگئی تھی۔10 گرام سونےکی قیمت 429 روپے بڑھ کر 98337 روپے ہوگئی تھی جب کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت 4 ڈالر اضافے سے 1953 ڈالر فی اونس ہوگئی تھی۔دوسری جانب گزشتہ روز ملک میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوا اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 37 پیسے کم ہوئی ہے۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت37 پیسے کم ہوکر 165.83روپے رہی۔

Share

About admin

Check Also

30ہزار تنخواہ والا لمبی چھلانگ لگا کر 53 ہزار روپے پر پہنچ جائے گا ملازمین کی ساری پریشانیاں ختم، بہت بڑی خوشی ملنے والی ہے

30ہزار تنخواہ والا لمبی چھلانگ لگا کر 53 ہزار روپے پر پہنچ جائے گا ملازمین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com