Breaking News
Home / پاکستان / بریکنگ نیوز: عیدالاضحیٰ۔۔!!! کورونا کے پیشِ نظر3 چھٹیاں دینے کا پلان، موجیں لگ گئیں موجیں

بریکنگ نیوز: عیدالاضحیٰ۔۔!!! کورونا کے پیشِ نظر3 چھٹیاں دینے کا پلان، موجیں لگ گئیں موجیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کا عید الاضحی پر 3 چھٹیاں دینے کا پلان سامنے آگیا جو ممکنہ طور پر 31 جولائی سے شروع ہونگی۔ ذرائع کے مطابق عوام کو غیر ضروری سفر سے روکنے کیلئے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق رواں برس عیدالاضحیٰ جمعہ کے

روز ہونے کا امکان ہے جس پر عید کی تین تعطیلات ممکنہ طور پر جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو ہوں گی۔کورونا ایس و پیز پر عملدرآمد کروانے کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے روکنے کیلئے اضافی تعطیلات نہیں دی جائیں گی۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعے کو ہونے کی صورت میں حکومت کی جانب سے صرف ایک چھٹی دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر اور اداروں میں عید کی اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عید کے مخصوص دنوں کےعلاوہ کوئی اضافی چھٹی نہ دی جائے۔ اس حساب سے چھٹیاں تو عید کے تین دن ہی ہوں گی لیکن عملی طور پر صرف جمعہ کو سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوگی کیوں کہ ہفتہ اور اتوار تو ہفتہ وار چھٹیاں ہوتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں عوام سے عید الاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شہری گزشتہ عید کی طرح اس عید پر بھی لاپروائی نہ برتیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ، کورونا کا گراف نیچے جا رہا ہے، اگر عید الاضحیٰ پر بھی لاپروائی برتی تو وائرس بہت تیزی سے پھیلے گا۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پیش گوئی کرچکے ہیں کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ ہوگی تاہم اس کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Share

About admin

Check Also

”شادی کے تین سال بعد ساس نے بہو سے پو چھا کہ میں تم کو اتنی کھری کھری سناتی ہوں تم پلٹ کر جواب دیتی ہو نہ غصہ کر تی ہو۔۔۔“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کے تین سال کے بعد سا سو ماں نے بہو سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com