Breaking News
Home / پاکستان / نواز شریف جھوٹ بو ل رہے ہیں انہیں جھوٹ بولنے دیں

نواز شریف جھوٹ بو ل رہے ہیں انہیں جھوٹ بولنے دیں

وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت دی

تقریر نشر ہونے کی وجہ سے کوئی وزیر یا مشیر کسی بھی قسم کا ایکشن نہ لے ، وزیراعظم کی ہدایات
اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی تقریر چینلز پر چلانے کی اجازت دی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی طرف سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تقریر نشر کرنے کی اجازت دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیرعظم نے ہدایت کی کہ نوازشریف کی تقریر نشر ہونے کی وجہ سے کوئی وزیر یا مشیر کسی بھی قسم کا ایکشن نہ لے ، کیونکہ نوازشریف اپنی تقریر سے خود ہی ایکسپوز ہوں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا تو حکومتی ترجمان شہباز گل نے میڈیا چینلز کو خبردار کر دیا ہے کہ کوئی بھی نواز شریف کا بیان مت چلائے ۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے ، یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی ایکٹیوٹییز کرے اور بھاشن دے ، انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا ، اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں ۔
جس کے جواب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خطاب کو سوشل میڈیا پر نشر کرنے کی تصدیق کردی ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جب ایک صارف سعود سمیع کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ نواز شریف کا اے پی سی سے خطاب لندن سے ہی سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز بشمول فیس بک، ٹویٹر، یوٹیوب پر لائیو سٹریم کرنا چاہئے تاکہ اسے پاکستان میں بلاک کرنا ممکن نہ ہو ، تو اس کے جواب میں مریم نوازشریف نے اپنے ٹویٹ میں تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم یہ کر رہے ہیں ۔

Share

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں شامل اہم ٹیکس ختم : صارفین کو ادا شدہ رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com