Breaking News
Home / پاکستان / قوم کے سامنے سارےبے نقاب ،نواز شریف تاریخی غلطی کر بیٹھے

قوم کے سامنے سارےبے نقاب ،نواز شریف تاریخی غلطی کر بیٹھے

نواز شریف نے پاکستانی قوم کے ساتھ دشمنی کا اعلان کردیا: علی زیدی

اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر بحری امور علی زید ی کا کہنا ہے کہ آج نواز شریف نے پوری پاکستانی قوم کے ساتھ دشمنی کا اعلان کر دیا ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق علی زیدی نے سابق وزیر اعظم کی تقریر کے جواب میں رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے فرمایا کہ جھگڑا عمران خان سے نہیں، ان سے ہے جو خان صاحب کو اقتدار میں لائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میاں صاحب، پی ٹی آئی کو 1 کروڑ 70 لاکھ لوگوں کے ووٹ سے اقتدار ملا ہے، کسی کی پرچی سے نہیں ملا۔ اس کے علاوہ صحافی انصار عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی تقریر سے ایسا لگا جیسے انہیں دیوار سے لگادیا گیا ہے اور ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے، یہ شکوہ کر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جارہے۔ نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انصار عباسی نے کہا کہ انہیں انتہائی قابل اعتماد ذرائع نے 2 سے 3 ہفتے پہلے بتایا ہے کہ جب سے میاں صاحب گئے ہیں ان کی بات چیت متعلقہ لوگوں کے ساتھ ہورہی تھی، مریم نواز کی بھی بات ہورہی تھی۔ ان کے ساتھ جو وعدہ وعید تھا وہ چیزیں ہوئی نہیں، بلکہ یہ تو یہ کہہ رہے ہیں کہ جب مشرف دور میں ہم سے کوئی وعدہ کیا جاتا تھا تو وہ پورا ہوجاتا تھا لیکن اب ہمارے ساتھ وعدہ پورا نہیں کیا جارہا۔ انصار عباسی کے مطابق ووٹ کو عزت دو والی بات 2 سال پہلے ہوئی تھی جس پر میاں صاحب کو کچھ لوگوں نے سراہا بھی تھا لیکن اس کے بیچ میں جو ہوتا رہا اس میں یوٹرن بھی تھا، آج پھر وہی موقف اپنالیا، ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہیں اس لیے انہوں نے کھل کر باتیں کیں۔ نواز شریف کی تقریر وہ تقریر تھی کہ جیسے انہیں دیوار کے ساتھ لگادیا گیا ہے اور ان کے پاس کوئی آپشن نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Share

About admin

Check Also

ایک شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی اپنی بیوی سے انکار کردیا، اورپھر بیوی آگے بڑھی اور اپنے ہاتھ

ایک شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی اپنی بیوی سے انکار کردیا، اورپھر بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com