Breaking News
Home / پاکستان / نواز شریف بیمار نہیں دھوکہ دے کر ملک سے باہر گئے

نواز شریف بیمار نہیں دھوکہ دے کر ملک سے باہر گئے

نواز شریف بیمار نہیں دھوکہ دے کر ملک سے باہر گئے، موقف درست ثابت ہو گیا

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالتی مفرور،سزا یافتہ مجرم اور بدترین حکومتی مخالف کی تقریر براہ راست نشر ہونا میڈیا کی آزادی کا سب سے بڑا ثبوت ہے،نوازشریف اپنی تقریر سے خود بے نقاب ہوگئے ہیں،میرا مؤقف درست ثابت ہوا کہ وہ بیمار نہیں دھوکہ دے کر ملک سے باہر گئے،اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں،وزیراعظم عمران خان کرپشن کیسز پر سمجھوتا نہیں کریں گے،مولانا فضل الرحمن مدارس کے بچوں کے ساتھ تحریک چلانا چاہتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی ان کا ساتھ نہں ی دے گی۔اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ اداروں کے خلاف ہے،نوازشریف کا شکوہ ہے کہ اداروں نے ان کا ساتھ نہیں دیا،میرا مؤقف درست ثابت ہوا کہ نوازشریف بیمار نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں صرف میڈیا پر اچھی رونق لگا دی ہے،نوازشریف مکمل صحت مند اور ہشاش بشاش ہیں،میرا نہیں خیال کہ مولانا فضل الرحمن کی تجویز پرکوئی غور کرے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے۔مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ ہے کہ کسی طریقے سے انہیں اسمبلی کے اندر لایا جائے۔مولانا فضل الرحمن کا کے بیانیے سے پیپلزپارٹی متفق نہیں ہے،وہ دینی مدارس کے بچوں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں،اپوزیشن میں حکومت مخالف تحریک چلانے کا دم خم نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیا کی آزادی کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں کہ عدالتوں سے مفرور سزا یافتہ مجرم اور بدترین حکومتی مخالف کی تقریر براہ راست نشر کرنے کی اجازت دی گئی،تاہم نفرت انگیز تقاریر کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔نوازشریف کی تقریر کا زیادہ نقصان انہیں خود ہوا،وہ اپنی تقریر سے بے نقاب ہوگئے ہیں،لیکن یہ ثابت ہوگیا ہے کہ میڈیا کو کسی سنسرشپ کا سامنا نہیں ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں وضاحت کی کہ وہ پرویز مشرف کی حکومت کا حصہ نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں،نہ ہی عوام کو ان پر اعتبار ہے،حکومت پر تنقید کرنے والے نوازشریف بلاول بھٹو کو متبادل نہیں سمجھتے،اپوزیشن بہت کمزور مؤقف پر کھڑی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ کرپشن کیسز کو ختم کردیا جائے،کرپشن کے معاملے پر حکومت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی،وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے،وزیراعظم کرپشن کیسز پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن مدارس کے بچوں کے ساتھ تحریک چلانا چاہتے ہیں،لیکن یہ بات ناقابل فہم ہوگی کہ بلاول بھٹو زرداری کس طرح سیاست میں مذہب کو ساتھ دینے کا ساتھ دیں گے۔

Sharing is caring!

Share

About admin

Check Also

ایک شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی اپنی بیوی سے انکار کردیا، اورپھر بیوی آگے بڑھی اور اپنے ہاتھ

ایک شوہر نے شادی کی پہلی رات ہی اپنی بیوی سے انکار کردیا، اورپھر بیوی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com