Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / سب کچھ ہاتھ سے گیا : نیہا ککڑ کے شوہر کے ساتھ حیران کن واقعہ پیش آگیا

سب کچھ ہاتھ سے گیا : نیہا ککڑ کے شوہر کے ساتھ حیران کن واقعہ پیش آگیا

ممبئی (ویب ڈیسک)بولی وڈ کی مشہور گلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر اور پنجابی گلوکار روہن پریت سنگھ کی قیمتی اشیاء کی چوری کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ ان کے ساتھ یہ معاملہ ہماچل پردیش کے منڈی میں پیش آیا ہے،

جہاں ہوٹل میں روہن پریت کے موبائل سمیت ان کا قیمتی سامان چوری ہوگیا۔ روہن پریت کے کمرے سے آئی فون، ہیرے کی انگوٹھی اور ایپل واچ چوری ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق

جب روہن پریت کو چوری کا علم ہوا تب انہوں نے ہوٹل کے منیجر سے شکایت کی۔ ہوٹل میں مکمل چھان بین کے بعد سامان نہ ملنے پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ہوٹل پہنچ گئی۔

پولیس نے ہوٹل کے عملے اور وہاں مقیم تمام لوگوں کے باہر جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ ہوٹل کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ساتھ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔پولیس سنجیدگی سے اس معاملے کی تحقیق کر رہی ہے۔

Share

About admin

Check Also

41 سال تک جنگل میں رہا، خواتین کو کبھی دیکھا ہی نہیں تھا لیکن ۔۔ جانیے ٹارزن کی کہانی

41 سال تک جنگل میں رہا، خواتین کو کبھی دیکھا ہی نہیں تھا لیکن ۔۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com