Breaking News
Home / City News / ن لیگ پنجاب میں زبردست دھچکا۔۔!! مزید 7 اراکین اسمبلی اُڑان بھرنے کو تیار ، تختِ لاہور سے شریف خاندان کا نام مٹانے کی تیاریاں

ن لیگ پنجاب میں زبردست دھچکا۔۔!! مزید 7 اراکین اسمبلی اُڑان بھرنے کو تیار ، تختِ لاہور سے شریف خاندان کا نام مٹانے کی تیاریاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کی قیادت کے لندن میں طویل قیام پر کئی رہنماؤں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے علاوہ کئی لیگی ارکان قومی اسمبلی بھی اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے بااثر رہنماؤں کے ساتھ بھر پور رابطے میں ہیں۔

ان ارکان قومی اسمبلی کو اپنے اپنے حلقے کے عوام کی طرف سے ترقیاتی کاموں کے لیے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔زیادہ تر ارکان قومی اسمبلی جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ہیں جنہیں لیگی قائدین کی پالیسیوں پر اختلاف کا سامنا ہے۔لیگی ارکان قومی اسمبلی کی مایوس کا یہ عالم ہے کہ جاری قومی اسمبلی اجلاس میں بھی 40 کے قریب اراکین شریک ہو رہے ہیں جب کہ اس کے برابر تعداد اجلاسوں سے مسلسل غیر حاضر ہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے مزید 7 ارکانِ اسمبلی کی بھی تحریک انصاف کی قیادت سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔اس

سلسلے میں قیادت کی طرف سے ان ارکان کو روکنے کے لیے اقدمات کیے جا رہے ہیں جب کہ ملاقات کرنے والے ارکان سے بھی رابطے تیز کیے گئے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سازش کا مجھے پہلے پتہ تھا، چند دن پہلے پورا علم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی تاریخ ہے کہ کبھی طاقت ور کو قانون کے نیچے نہیں لایا جاتا، کبھی طاقت ور کا احتساب نہیں ہوتا، ہمیشہ طاقت ور بچ جاتا ہے اور جو بھی جرم ہوتا ہے، کسی اور کے نام لگ جاتا ہے، ویڈیو ریکارڈ کر کے اس لیے محفوظ رکھی ہے کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ اس باری، اس ملک کا انصاف کا نظام، اس ملک کی تاریخ ہے کہ کبھی انہوں نے طاقت ور مجرم کو نہیں پکڑا، اس لیے لیاقت علی خان کے زمانے سے اب تک کوئی طاقت ور مجرم نہیں پکڑا گیا۔

Share

About admin

Check Also

تحریک انصاف کے ڈی سیٹ منحرف ارکان نے بڑا فیصلہ کرلیا!!! اپنی ہی جماعت کے لیے مشکل کھڑی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com