Breaking News
Home / اہم خبریں / ’’ڈالر 200روپے کی سطح پر نہیں جائیگا‘‘قیمت کہاں تک آجائیگی؟ ماہرین نے پاکستانیوں کو بڑی خبر سُنا دی

’’ڈالر 200روپے کی سطح پر نہیں جائیگا‘‘قیمت کہاں تک آجائیگی؟ ماہرین نے پاکستانیوں کو بڑی خبر سُنا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک محمد بوستان کا کہنا ہے کہ ہم ڈالر کو 200 روپے پر نہیں جانے دینگے، عنقریب ڈالر واپس 190 روپے کی سطح سے نیچے آجائے گا۔نجی ٹی وی سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد بوستان نے کہا کہ عمران خان کی 20 مئی کی کال

سے ڈالر اور اسٹاک پر منفی اثر آیا، پی ٹی آئی ایک طرف اور ملک کی تمام سیاسی جماعتیں دوسری طرف ہیں، سیاسی جماعتوں کے رہنماء پی ٹی آئی سے بات کریں۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، اس صورتحال سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ملک بوستان نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیاں 5ارب ڈالر زرمبادلہ ملک لارہی ہیں ہم نے

حکومت کو تجاویز دی ہیں اگر وہ مان لی گئیں تو ہم 10ارب ڈالر زرمبادلہ ملک میں لاسکتے ہیں۔ملک بوستان نے بتایا کہ ہم وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور گورنر اسٹیٹ بینک سے مسلسل رابطے میں ہیں حکومت اقدامات کررہی ہے، توقع ہے آئی ایم ایف سے معاملات میں بھی مثبت پیشرفت ہوگی۔چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن نے کہا کہ سعودی عرب اور چین نے معاشی مدد کا وعدہ کیا ہے،

چین 12 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سری لنکا جیسی صورتحال ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں، اُمید ہے جلد حالات کنٹرول میں آجائیں گے۔یاد رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر نے تیزی سے پرواز شروع کردی ہے جس نے کاروباری افراد کو پریشانی میں مبتلا کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اب تک ایک روپیہ 47 پیسے اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد ڈالر 194 روپے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہور ہاہے ۔موجودہ حکومت آنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں اب تک 11 روپے 7 پیسے کا اضافہ ہو چکاہے ، 11 اپریل کے بعد ڈالر کی قدر بڑھنے سے قرضوں کے بوجھ میں 1400 ارب روپے کا اضافہ ہواہے ۔

Share

About admin

Check Also

نیازی صاحب : میرے علاقے میں آکر میرے مقابلے میں الیکشن لڑو ،تمہیں لگ پتہ جائے گا ۔۔۔۔۔ پاک آرمی کے ریٹائرڈ بریگیڈئر کا عمران خان کو چیلنج

نیازی صاحب : میرے علاقے میں آکر میرے مقابلے میں الیکشن لڑو ،تمہیں لگ پتہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com