Breaking News
Home / City News / اہم فیصلوں کی بڑی قیمت چکانا ہوگی، شاہد خاقان عباسی بھی ملکی حالات دیکھ کر گھبرا گئے

اہم فیصلوں کی بڑی قیمت چکانا ہوگی، شاہد خاقان عباسی بھی ملکی حالات دیکھ کر گھبرا گئے

اہم فیصلوں کی بڑی قیمت چکانا ہوگی، شاہد خاقان عباسی بھی ملکی حالات دیکھ کر گھبرا گئے

کراچی (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ ملکی معاملات گہرے اور تشویشناک ہیں اور موجودہ حالات میں سیاست ثانوی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ عمران خان کی حکومت نے 4 سال میں خرابیاں پیدا کی ہیں اور ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ معاملات پر قابو

پانے کی کوشش کی جائے لہٰذا آج ہمیں ملک کو اولین ترجیح دینی پڑے گی اور سیاسی مفادات کو پیچھے ڈالنا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو حالات ہیں ان میں سیاست ثانوی حیثیت اختیارکرگئی ہے، غلطیاں کسی اور کی ہیں، معیشت کی حالت کو ملاحظہ کرلیں، معاملات گہرے اور تشویشناک ہے،

آج مشکل فیصلوں میں سب کو اپنا حصہ ڈالنا پڑے گا۔ لیگی رہنما کاکہناتھا کہ مہنگائی مہینے میں نہیں آتی بلکہ یہ چار سال کا سفر ہے، ہم نے 97 میں بھی یہی حالات دیکھے مگر ہم نے مہنگائی کم کی، عمران خان کی کرپشن، کوتاہیوں کی مثال کسی اور ملک میں نہیں ملے گی، قرض پر قرض لیتے رہے اور ملک چلاتے رہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ انشااللہ ملکی معیشت کو استحکام دیں گے، عوام کے لیے خوش خبری ہے کہ عمران خان سے جان چھوٹ گئی ہے، ملک میں احتساب کے معاملات عوام کے سامنے آچکے ہیں، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ احتساب کے عمل کو بھی برقرار رکھے اور نیب بھی ختم کرے۔

ان کاکہنا تھا کہ ابھی تک تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، کوشش ہے کہ عوام پر کم سے کم دباؤ پڑے، خرابیاں اتنی ہیں کہ ان پر قابو پانا ممکن تو ہے لیکن مشکلات ہیں، جو بھی فیصلے ہوں گے ان کی بڑی سیاسی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس آج بلالیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال کے بارے میں اہم فیصلے متوقع ہیں جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف دو تین روز میں قوم سے خطاب بھی کرسکتے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

تحریک انصاف کے ڈی سیٹ منحرف ارکان نے بڑا فیصلہ کرلیا!!! اپنی ہی جماعت کے لیے مشکل کھڑی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com