Breaking News
Home / City News / آپ کو دیکھ کر دوسرے لوگوں کا حوصلہ بڑھے گا۔۔ اعجاز اسلم کی پیٹرول اسٹیشن پر خاتون ورکر کی تعریف، اور کیا کہا

آپ کو دیکھ کر دوسرے لوگوں کا حوصلہ بڑھے گا۔۔ اعجاز اسلم کی پیٹرول اسٹیشن پر خاتون ورکر کی تعریف، اور کیا کہا

کراچی (نیوز ڈیسک)آج کے موجودہ دور میں خواتین ہر شعبے میں بھرپور محنت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ آج کہیں بھی چلے جائیں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ آکر ہر ادارے میں رزقِ حلال کما رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک باصلاحیت خاتون سے ملے شوبز کے مشہور اداکار اعجاز اسلم جو پیٹرول پمپ پر ملازمت کرتی ہیں۔ اعجاز اسلم نے خاتون ورکر کی ویڈیو بنائی

اور ان کے کام کو بھرپور سراہا۔ اداکار اپنی کار میں پیٹرول بھروانے پمپ اسٹیشن آتے ہیں جہاں وہ خاتون ملازم کی ویڈیو بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ خاتون اس پیٹرول اسٹیشن پر فیول بھرنے کا کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، آپ کی ایک اور ساتھی ہیں جو آگے کھڑی ہیں۔ اعجاز اسلم نے پیٹرول اسٹیشن پر کام کرنے والی خاتون ورکر کو کہا کہ اچھی بات ہے آپ کو دیکھ کر اور بھی لوگوں کا حوصلہ بلند ہوگا، اسی طرح کام جاری رکھیئے۔ اللہ آپ پر رحمت کرے۔ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی جگہ وائرل ہو رہی ہے اور لوگ خاتون کے کام کو سراہ رہے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

تحریک انصاف کے ڈی سیٹ منحرف ارکان نے بڑا فیصلہ کرلیا!!! اپنی ہی جماعت کے لیے مشکل کھڑی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com