Breaking News
Home / اہم خبریں / میں بڑا ہوں میری مرضی چلے گی ، نہیں میں سینئر ہوں

میں بڑا ہوں میری مرضی چلے گی ، نہیں میں سینئر ہوں

میں بڑا ہوں میری مرضی چلے گی ، نہیں میں سینئر ہوں ۔۔۔۔!!!کل اے پی سی اجلاس کے دوران کون کون آپس میں جھگڑتا رہا ؟ حیران کن تفصیلات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اے پی سی کی اندرونی کہانی، استعفوں کے معاملے پر گرما گرمی،بلاول اور نواز کی استعفے پر جبکہ زرداری اور فضل الرحمان کےدرمیان’’ میں بڑا ہوں‘‘ کی بحث ہوئی۔تفصیلات کےمطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ذرائع کاکہناہےکہ اے پی سی میں اسمبلیوں سے اپوزیشن کے
استعفوں کے معاملے پر گرما گرمی دیکھی گئی۔بلاول نے ایک موقع پر نوازشریف کو اسمبلیوں اور سندھ حکومت سے استعفوں کی پیشکش کی، بلاول نے کہا ہم استعفیٰ نون لیگ کو جمع کراتے ہیں۔نوازشریف وطن واپس آکر استعفیٰ اسپیکر کو پیش کر دیں، نواز شریف نے جواب میں کہاکہ میں استعفوں کا مخالف نہیں،چاہتا ہوں حکومت کے خلاف دبائو بنا کر استعفیٰ دیے جائیں۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمن استعفوں کے بارے میں پارٹی رہنمائوں سے بحث کرتے رہے، آصف زرداری نے ایک موقع پر کہا کہ مولانا میں آپ سے تین سال بڑا ہوں چھوٹوں سے بات منوانا جانتا ہوں جبکہ مولانا فضل الرحمن نے تکرار کی اور کہا کہ نہیں میں3سال بڑا ہوں میں اپنی بات منوالوں گا تاہم اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا۔اے پی سی کے دوران ہر دور میں حکومت میں رہنے والوں کو پارٹیوں میں نہ لینے کا فیصلہ بھی ہوا۔

Sharing is caring!

Share

About admin

Check Also

سعودی شہری نے خاتون کا عبایا اُتروا کر سر عام کیا حرکت کر ڈالی؟ پوری مملکت کا سر شرم سے جھک گیا، ویڈیو نے پر طرف تہلکہ مچا دیا

سعودی شہری نے خاتون کا عبایا اُتروا کر سر عام کیا حرکت کر ڈالی؟ پوری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com