Breaking News
Home / City News / شیخ رشید احمد اور عمران خان میں اختلاف شدت اختیار کر گئے —

شیخ رشید احمد اور عمران خان میں اختلاف شدت اختیار کر گئے —

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے اگلے الیکشن کے لئے این اے 60 اور این اے 62 سے پی ٹی آئی کے امیدوار کھڑے کرنے پہ غور پارٹی میں مشاورت شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی حقیقی آزادی مارچ میں عدم دلچسپی اور خونی لانگ مارچ والے بیانات

سے مارچ کو نقصان پہنچا جس کا عمران خان کو شدید غصہ ہے عمران خان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے ہم نے شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی دو سیٹیں دیں لہذا یہ ان کی زمہ داری بنتی تھی—— کہ وہ راولپنڈی سے بندے اکٹھے کرتے۔ دریں اثنا شیخ رشید کا خونی لانگ مارچ والا بیان پی ٹی آئی کے لئے

دردسر بن گیا ہے کیونکہ اسی بیان کو جواز بناتے ہوئے حکومت کو عمران خان کے خلاف جارحانہ انداز اپنانے کا موقع مل گیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے پی ٹی آئی کی مقامی قیادت بھی عمران خان کو یہ باور کرانے
میں کامیاب ہو گئی ہے کہ شیخ رشید پی ٹی آئی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 62 اور این اے 60 سمیت دونوں حلقوں کی صوبائی سیٹیوں کے لیے مخلص، نظریاتی کارکنوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے—— اور اس حوالے سے مختلف ناموں پر غور کیا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

تحریک انصاف کے ڈی سیٹ منحرف ارکان نے بڑا فیصلہ کرلیا!!! اپنی ہی جماعت کے لیے مشکل کھڑی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com