Breaking News
Home / City News / تحریک انصاف کے ڈی سیٹ منحرف ارکان نے بڑا فیصلہ کرلیا!!! اپنی ہی جماعت کے لیے مشکل کھڑی کر دی

تحریک انصاف کے ڈی سیٹ منحرف ارکان نے بڑا فیصلہ کرلیا!!! اپنی ہی جماعت کے لیے مشکل کھڑی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کیا تھا۔ڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی میں راجہ صغیر احمد، ملک غلام رسول سنگا، سعید اکبر خان، محمد اجمل، علیم خان، نذیر چوہان، محمد امین ذوالقرنین ، ملک نعمان لنگڑیال، محمد سلما شامل تھے۔

جبکہ زوار وڑائچ، نزید احمد خان، فدا حسین، زہرہ بتول، محمد طاہر، عائشہ نواز، ساجدہ یوسف، ہارون عمران گل، عظمی کاردار، ملک اسد، اعجاز مسیح، سبتین رضا، محسن عطا خان کھوسہ، میاں خالد محمود، مہر محمد اسلم اور فیصل حیات شامل ہیں۔ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے ہے، 4 ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ جبکہ 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے ہے۔پنجاب اسمبلی سے ڈی سیٹ ہونے والے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تحریک انصاف کے ڈی سیٹ ہونے والے پنجاب کے منحرف ارکان نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لئے مشاورت کا عمل مکمل کر لیا ہے، ڈی سیٹ ارکان

اسمبلی نے اپنی لیگل ٹیم کیساتھ مشاورت میں اپیل کو حتمی شکل بھی دیدی، اگلے 48 گھنٹوں میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی جائے گی۔تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی سیٹ کیے جانے کیخلاف عدالت میں اپیل دائر کر رہے ہیں، ڈی سیٹ ہونے والے ارکان اپیل کے ساتھ ساتھ ضمنی انتخاب کے عمل میں بھی حصہ لیں گے۔دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور جنرل سیکرٹری اسد عمر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں 16 مقدمات درج کر لیے گئے۔تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، زرتاج گل، علی امین گنڈا پور اور خرم نواز کے نام بھی شامل ہیں۔

Share

About admin

Check Also

اپنے ہی گَراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں!!! صدر عارف علوی نے چپکے سے وہ کام کر دیا کہ عمران خان حیران رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نئی حکومت کی شروع سے ہی کوشش تھی کہ کسی صدر پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com