Breaking News
Home / اہم خبریں / اہم شخصیت کی کپتان کے قافلے میں شمولیت

اہم شخصیت کی کپتان کے قافلے میں شمولیت

اہم شخصیت کی کپتان کے قافلے میں شمولیت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ‌ کے حلقہ این اے 154 سے اہم سیاسی شخصیت پی ٹی آئی کا حصہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 ملتان سے تعلق رکھنے والے ملک ثاقب محمود مہے نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔انہوں نے بنی گالہ میں سابق وزیر اعظم اور

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں باقاعدہ طور پر شامل ہو گئے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور سابق وزیردفاع پرویز خٹک بھی موجود تھے.عمران خان نے ملک ثاقب کو پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر روایتی مفلر پہنایا۔ملک ثاقب محمود نے آئندہ عمران خان کے وژن کو آگے بڑھانے اور حقیقی آزادی حاصل کرنے کا اعلان کیا

Share

About admin

Check Also

31 اگست تک چھٹیاں ہی چھٹیاں، طلبا کی موجیں لگ گئیں

31 اگست تک چھٹیاں ہی چھٹیاں، طلبا کی موجیں لگ گئیں 31 اگست تک چھٹیاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com