Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / سرگودھا : پورا شہر دنگ رہ گیا

سرگودھا : پورا شہر دنگ رہ گیا

سرگودھا (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے علاقے سرگودھا میں 9 سالہ لڑکے نے عزت کے نام پر اپنی پھوپھو کو زندگی سے محروم کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 104 جنوبی کی رہائشی کنول پروین نے 10 برس قبل پسند کی شادی کی تھی، کنول پروین کے اہل خانہ کو

اس طرح شادی کرنا پسند نہ تھا جس کے باعث وہ ناراض تھے۔14 ستمبر کو کنول پروین کو ماموں کے بیٹے کی پیدائش پر میکے بلوا یا گیا تھا جہاں اس کے 9 سالہ بھتیجے نے اچانک آتشیں ہتھیار سے اپنی پھوپھو کو زندگی سے محروم کردیا پولیس کا دعویٰ ہے کہ 9 سالہ لڑکے سے عزت کے نام پر منصوبہ بندی کے تحت خاتون کی جان لی گئی ہے ۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کنول پروین نے پسند کی شادی اس وقت کی تھی جب 9 سالہ ملزم نجم الحسن پیدا بھی نہیں ہوا تھا، یہ کام کروانے اور اسکی تربیت دینے والے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

Share

About admin

Check Also

ائیر پورٹ پر تلاشی کے دوران سیکورٹی اہلکار نے ایسا کیا کِیا کہ اُشنا شاہ بھڑک اُٹھی؟ پیغام جاری کر دیا

ائیر پورٹ پر تلاشی کے دوران سیکورٹی اہلکار نے ایسا کیا کِیا کہ اُشنا شاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com