Breaking News
Home / کھیل / کھیتی باڑی کرلوں گا لیکن پی سی بی کے سامنےہاتھ نہیں پھیلاﺅں گا“ معروف کرکٹر نے دلبرداشتہ ہو کر کرکٹ کوخیر باد کہہ دیا

کھیتی باڑی کرلوں گا لیکن پی سی بی کے سامنےہاتھ نہیں پھیلاﺅں گا“ معروف کرکٹر نے دلبرداشتہ ہو کر کرکٹ کوخیر باد کہہ دیا

معروف فاسٹ باولر محمد عرفان جونیئر نے نیشنل ٹی 20 کپ کی ٹیموں کیلئے سلیکشن میں من پسند افراد کو نوازے جانے کا الزام لگا دیا اور دلبرداشتہ ہوکر کرکٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہنے کا اعلان بھی کر دیا۔

محمد عرفان جونیئر نے ہرطرز کی کرکٹ چھوڑ نے کا فیصلہ کرتے ہوئے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ فاسٹ باولر کا کہنا ہے کہ آئندہ کرکٹ نہیں کھیلوں گا،

پی ایس ایل فرنچائز نے ٹیم میں شامل کرنا ہوا تو اس کے بارے میں سوچوں گا، کھیتی باڑی اور کھیلوں کے سامان کی دکان سے گزارا کرلوں گا، پی سی بی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاوں گا۔

محمد عرفان جونیئر کا کہنا ہے کہ میری فرسٹ الیون میں جگہ بنتی تھی، میں نے پی ایس ایل میں بھی پرفارمنس دی، گزشتہ سیزن میں بھی میری پرفارمنس شاندار رہی لیکن مجھے سیکنڈ الیون میں پھینک دیا گیا۔

Share

About admin

Check Also

کرکٹ کے میدان سے بڑا تہلکہ :پی ایس ایل کے بقیہ میچز پاکستان سے باہر کروانے پر غور، ممکنہ وینیو کا نام سامنے آگیا

لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آخری آپشن کے طور پر پی ایس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com