Home / Important / ایپل کی نئی گھڑی!! پہننے والے کو بخار سے خبردار کرسکے گی

ایپل کی نئی گھڑی!! پہننے والے کو بخار سے خبردار کرسکے گی

ایپل کی نئی گھڑی!! پہننے والے کو بخار سے خبردار کرسکے گی

(ویب ڈیسک) ایپل واچ کے نئے ماڈل کی آمد آمد ہے اور بہت سے تجزیہ کاروں کے مطابق اس میں ایک حساس تھرمامیٹر آپ کو بخار سے آگاہ کرسکے گا۔ اگرچہ ایپل واچ کے اس نئے سینسر کی آزمائش کی جا رہی ہے اور بہت سے معیارات سے گزارا جا رہا ہے۔

تاہم اس کے بعد ہی اسے ایپل واچ کا حصہ بنایا جائے گا۔ غالب امکان ہے کہ واچ سیریز 8 میں اس جدید حرارتی سینسر کو بطور تھرمامیٹر شامل کیا جائے گا۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے دوسری پیشگوئی کی ہے کہ ایک بہت مضبوط اور ٹوٹ پھوٹ سہنے والی اسمارٹ واچ کا نیا ماڈل بھی سامنے آرہا ہے جسے بطورِ خاص ایتھلیٹ اور کھلاڑی وغیرہ کے لیے بنایا گیا ہے۔ ایپل نے جون 2021 میں تھرمامیٹر واچ کا اعلان کیا تھا پھر کہا کہ اسے جنوری 2022 کو لایا جائے گا۔ اب کہا جا رہا ہے کہ اس سال کے آخر تک تھرمامیٹر سینسر کو نئی اسمارٹ واچ کے ماڈل میں پیش کر دیا جائے گا۔ تاہم اس سینسر کے علاوہ ایپل واچ کے نئے ماڈل میں مزید کوئی بہتر اضافہ اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔ دوسری جانب ویب سائٹ کی اصلیت جاننے کے لیے ایک نیا آلہ تیار کیا گیا ہے جو لوگوں کو یہ معلوم کرنے میں مدد دے گا کہ آیا کوئی ویب سائٹ اصلی ہے یا جعلی۔ یہ آلہ انٹرنیٹ صارفین کو کسی بھی ویب سائٹ کا ایڈریس پوچھ کر اس کے جائز یا جعلساز ہونے کے متعلق بتائے گا اور اس ویب سائٹ کے لیے ایک ٹرسٹ اسکور فراہم کرے گی۔ اس ڈجیٹل ٹول کو’Get Safe Online‘ نامی ایک حفاظتی گروپ کی ویب سائٹ پر رکھا گیا ہے، جو دھوکا دہی سے بچانے والے ایک ادارے Cifas کے ساتھ کام کرتی ہے۔ پیش کیے جانے والے اسکور کی پیمائش ایک ایلگورتھم کرتا ہے جو 40 سے زیادہ ڈیٹا ذرائع اور بدنام ویب سائٹ کی رپورٹس پر مبنی ہے۔ یہ رپورٹس قانون نافذ کرنے والے اداروں، ریگولیٹرز اور کنزیومر برانڈز کی جانب سے دی جاتی ہیں تاکہ جن ویب سائٹس میں صارفین جاتے ہیں ان کی شناخت اور جانچ پڑتال کی جاسکے۔ اس ویب سائٹ میں صارف وہ ویب سائٹ ڈالتے ہیں جس کی تصدیق کرنی ہوتی ہے اور سیکنڈوں میں اس کا نتیجہ سامنے آجاتا ہے۔ یہ ویب سائٹ تصدیق کی جانے والی ویب سائٹس کے متعلق فِشنگ یا میل ویئر چیک کرتی ہے، یہ دیکھتی ہے کہ اس ویب سائٹ کا کوئی کانٹینٹ بلاک تو نہیں ہوا اور اس کا ایس ایس ایل سرٹیفیکیٹ دیکھتی ہے جو ویب سائٹس کی سیکیورٹی کے متعلق بتاتا ہے۔

Share

About admin

Check Also

DL Hughley’s Son With His Mistress Life Was Taken By Mistress’ Boyfriend: Wife Didn’t Know He Had Son

  DL Hughley has had a long career in the media. He owes a great deal …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com