Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / کچھ ایسے طریقے جن کی مدد سے آپ گھر میں‌موجود چھپکلیوں سے جان چھڑا سکتے ہیں‌

کچھ ایسے طریقے جن کی مدد سے آپ گھر میں‌موجود چھپکلیوں سے جان چھڑا سکتے ہیں‌

کہتے ہیں‌خواتین اپنے مردوں کو ڈراتی رہتی ہے لیکن ان کو ڈارنے والی چیز چھپکلی ہے جسے دیکھ کر ان کی چیخیں‌سنائی دیتی ہے اور مدد کے لئے اسی بے چارے شوہر کو بلا یا جاتا ہے . خیر اگر گھر میں‌شوہر نہ ہو تب بھی خواتین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں‌بلکہ کچھ ایسے طریقے بھی ہیں‌جن کی مدد سے آپ چھپکلی کو گھر سے بھگا سکتے ہیں‌. چلیں‌دیکھتے ہیں‌کہ وہ کون سے طریقے ہین‌

کافی پاؤڈر
کافی پاﺅڈر اور پسے ہوئے تمباکو کو ملا کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنالیں اب ان گولیوں کو ٹوتھ پکس پر لگا کر گھر میں مختلف جگہوں پر پیوست کردیں۔ چھپکلیاں ان گولیوں کو کھائیں گی اور دنیا سے رخصت ہوجائیں گی۔

فینائل
فینائل کی گولیاں دیگر حشرات کی طرح چھپکلیوں کو بھگانے کا بھی آسان نسخہ ہیں۔ انہیں گھر میں مختلف جگہوں پر رکھیں، چھپکلیاں بھاگ جائیں گی۔

لہسن
پیاز کی طرح کٹے ہوئے لہسن کو بھی چھپکلیاں بھگانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انڈوں کے چھلکے
یہ چھپکلیاں بھگانے کا نفسیاتی حربہ ہے۔ اگر آپ انڈوں کے چھلکے مختلف جگہوں پر رکھ دیں تو چھپکلیاں سمجھیں گی کہ یہاں کوئی اور جانور آن بسا ہے اور وہ اس جگہ کو چھوڑنے میں ہی عافیت سمجھیں گی۔

کافورکی گولیاں
کیڑوں اور حشرات کوبھگانے کے لیے کپڑوں کی الماری میں کافور کی گولیاں ڈالی جاتی ہیں۔ چھپکلیوں کو بھگانے کے لیے بھی یہی طریقہ آزمایئے۔ ان گولیوں کو باورچی خانے کے برتنوں کی الماری میں ڈال دیجیے، مگر بچوں کی پہنچ سے دو رکھیے۔ یہ گولیاں بچوں کی زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔کالی مرچ کااسپرے
چھپکلیوں کو بھگانے کے لیے پسی ہوئی کالی مرچ کے محلول سے بہتر کوئی چیز نہیں ہوسکتی۔ کالی مرچ پیس کر پانی میں ملالیجیے۔ پھران جگہوں پر اسپرے کودیجیے، جہاں چھپکلیوں کے رہنے کاامکان ہو، خاص طور پر باورچی خانے میں ضرور اسپرے کیجیے۔ باورچی خانے کے برتنوں کی الماری کے چاروں طرف اور چولھے کے نیچے، جہاں ان کے رہنے کی جگہ ہے، ان جگہوں پر بھی ضرور اسپرے کیجیے۔ کالی مرچ کی بو چھپکلیوں کے لیے ناگوار ہوتی ہے، اس لیے آپ جہاں اس کااسپرے کریں گے، چھپکلیاں وہاں سے بھاگ جائیں گی۔

پیاز
لہسن کی طرح آپ چاہیں تو اپنے باورچی خانے میں پیاز لٹکا کر چھپکلی سے نجات پاسکتے ہیں۔

ٹھنڈا پانی
چھپکلی ایسے حشرات الارض میں شمار کی جاتی ہے جس کے لئے درجہ حرارت میں تبدیلی کافی خطرناک ہوتی ہے۔اگر آپ اپنے گھر کی دیوار پر اسے دیکھیں تو اس پر ٹھنڈا پانی ڈال دیں، اس کی وجہ سے چھپکلی کو جھٹکا لگے گا اور یہ بالکل بے سود ہوجائے گی۔اس دوران آپ اسے چاہے تو مار دیں یا کسی جھاڑو کے ذریعے گھر سے باپر نکال دیں۔

فلائے پیپر
اس کاغذ کو مکھیوں کو پکڑنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آپ چاہیں تو اسے باورچی خانے میں اس طرح رکھیں کہ چھپکلی اس کے اوپر آجائے،اب آرام کے ساتھ اسے گھر سے باہرپھینک دیں۔

مرچیں
پانی میں مرچیں گھول کر اس محلول کا باورچی خانے کے کونوں، فریج کے نیچے، چولہے کے پیچھے اور دیگر جگہوں پر سپرے کریں۔ جہاں جہاں یہ سپرے ہوگا وہاں چھپکلیوں کی زندگی اجیرن ہوجائے گی۔

مور کے پر
چھپکلیاں مور کے پر سے بہت خوف کھاتی ہیں۔ اگر آپ نے اسے دیوار پر لگارکھا ہے یا کمرے میں رکھا ہوا ہے تو چھپکلیاں اس سے دور بھاگیں گی۔

Sharing is caring!

Share

About admin

Check Also

دو زبردست دوست ایک ہی لڑکی کے پیار میں پاگل، دونوں نے اسے محبت بنا لیا،

برازیل کے دو دوستوں کو ایک ہی وقت میں ایک ہی لڑکی سے محبت ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com