Breaking News
Home / پاکستان / عمران حکومت کو گرانے کی تیاریاں ۔۔۔ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے مل کر کیا بڑی پلاننگ تیار کر لی ؟ خبر لیک ہوتے ہی اعلیٰ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

عمران حکومت کو گرانے کی تیاریاں ۔۔۔ آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے مل کر کیا بڑی پلاننگ تیار کر لی ؟ خبر لیک ہوتے ہی اعلیٰ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

کراچی(ویب ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی سالمیت و بقا کی خاطر سیاسی امور میں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔

بلاول ہاؤس میں ملاقات ڈیڑھ گھنٹےتک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا، دونوں جماعتوں کاملکی سالمیت وبقا کی خاطرسیاسی امورمیں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ ،این ایف سی ایوارڈ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، پہلے ہی کہہ دیا تھا عمران خان حکومت چلانےکے اہل نہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ گزشتہ برس میں نے ٹِڈی دَل کے حملوں سے متعلق خبردار کیا تھا مگر حکومت نے ضد اور انا کی وجہ سےمیرےخدشات کوسنجیدہ نہیں لیا، ٹِڈی دَل کی فوری روک تھام نہ کی تو خوراک کابحران پیدا ہوجائے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔مولانا فضل الرحمان کی آصف زرداری اور بلاول سے ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی ۔ اس دوران سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے تاہم مولانا فضل الرحمان ماسک سے بے نیاز نظر آئے۔اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور این ایف سی ایوارڈ پر گفتگو ہوئی۔ اس ملاقات کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں تینوں سیاسی رہنماؤں کو صحت مند حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں اڑائی جارہی تھیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری دنیا سے پردہ کرگئے ہیں لیکن اب یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

Share

About admin

Check Also

تئیس سالہ پاکستانی نوجوان کی 65سالہ گوری سے شادی لیکن دراصل دولہا رویا کیوں ؟ خود ہی کھل کر بول پڑا

سوشل میڈیا سے دوستی پروان چڑھنے کے بعد ایک اور غیرملکی خاتون پاکستانی نوجوان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com