Breaking News
Home / اہم خبریں / بریکنگ نیوز:زلزلے کے شدید جھٹکے۔۔۔!!! ہر کسی کی زبان پر کلمہ طیبہ کا ورد جاری

بریکنگ نیوز:زلزلے کے شدید جھٹکے۔۔۔!!! ہر کسی کی زبان پر کلمہ طیبہ کا ورد جاری

مظفرآباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر میں جمعہ کی شام کو زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی، مرکز پاک چین سرحدی علاقہ تھا، لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام کو

آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے کافی شدید تھے۔ شہری علاقوں میں زلزلے کی زیادہ شدت محسوس کی گئی، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ تاہم تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی شدت 5 عشاریہ 2 تھی۔جبکہ گہرائی صرف 12 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔گہرائی کم ہونے کی وجہ سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ محسوس ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاک چین سرحدی علاقہ تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے۔ خاص کر شمالی علاقوں میں آئے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔ جبکہ آزاد کشمیر میں کچھ روز قبل ایک دن کے دوران ایک سے زائد مرتبہ بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان کا وہ سابق وزیراعظم جو ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر نکلا۔۔۔۔

پاکستان کا وہ سابق وزیراعظم جو ملک کا سب سے بڑا منی لانڈرر نکلا۔۔۔۔ پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com