Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابند ی ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابند ی ، وزیراعظم عمران خان نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم معاشرے میں بڑھتی فحاشی اور عریانی پر پریشان ہیں اور انہیں روکنے کے احکامات جاری کرچکے ہیں۔انگریزی اخبار “دی نیوز” سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم نے 15 سے 16 بار ان کے ساتھ میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلنے والی فحاشی کے بارے میں بات کی ہے۔

وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ فحاشی کی وجہ سے بچوں اور خواتین سے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔شبلی فراز کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پاکستان کی معاشی اقدار کو نقصان پہنچارہی ہے اس لیے اسے بلاک کرنا چاہیے۔صحافی انصار عباسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے خصوصی معاون برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ سے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں اور فلموں کو غیر اخلاقی  مواد سے پاک کرنے کیلئے جامع حکمت عملی لائی جائے۔ وزیراعظم نے پی ٹی اے کو بھی ہدایت کی ہے کہ انٹرنیٹ، سوشل میڈیا اور اس کی ایپس کو فحش مواد سے پاک کیا جائے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عمران خان کو کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا، وزیر اعظم نے پوری دنیا میں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کر دیا، مراد سعید بھی بول پڑے.وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے پوری دنیا میں مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کیا، عمران خان نہ صرف عالم اسلام کے ترجمان بلکہ عالمی رہنما کے طور پر سامنے آئے،عمران خان کو کوئی بلیک میل نہیں کر سکتا۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ہمیں ایماندار رہنما ملا ہے جو دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسلام کا مقدمہ لڑ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس سے خطاب سے قبل ہی بھارتی نمائندوں نے راہ فرار اختیار کر کے شکست تسلیم کی۔انھوں نے کہا کہ پہلے قیادت پاناما، اقامہ اور جعلی اکاؤنٹس والوں کے پاس تھی۔

Share

About admin

Check Also

تئیس سالہ پاکستانی نوجوان کی 65سالہ گوری سے شادی لیکن دراصل دولہا رویا کیوں ؟ خود ہی کھل کر بول پڑا

سوشل میڈیا سے دوستی پروان چڑھنے کے بعد ایک اور غیرملکی خاتون پاکستانی نوجوان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com