Home / Important / خواب میں خود کو آگ روشن کرتے دیکھنا

خواب میں خود کو آگ روشن کرتے دیکھنا

خواب میں خود کو آگ روشن کرتے دیکھنا

خواب میں آگ روشن کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بادشاہ کو قوت حاصل ہو گی اور بغیر دھوئیں کے آگ اس بات کی دلیل ہے کہ فراغی ،رونق اور زر و مال حاصل ہو گا اور دھوئیں والی آگ بادشاہ کے ظلم اور غم و اندوہ اور نقصان پر دلیل ہے ۔ اگر گرم ہونے کے لئے آگ روشن کی ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی چیز طلب کرے گا اور پھر نفع پائے گا۔

اوراگردیکھے کہ بے فائدہ آگ روشن کی ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ بے وجہ لڑائی اور جھگڑا کرتا پھرے گا ۔ اگر کوئی چیز بھوننے کے لئے آگ روشن کی ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ لوگو ں کی غیبت کے لیے کوئی کام کرے گا ، تاکہ کسی کا حال معلوم ہو سکے ۔

اگر اس بھنی ہوئی چیزکو کھا لے تو دلیل ہے کہ اسی قدر غم واندوہ بھی ملے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ دیگ کے نیچے آگ روشن کی ہے اور گوشت یا کوئی چیز ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی کام کرے گا کہ جس سے صاحب خانہ کو فائدہ پہنچے گا اور اگر اس دیگ میں کوئی کھانے کی چیز نہیں ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ اس کام سے اندوہ اور غم اٹھائے گا ۔

اگر صرف روشنی کے لئے آگ جلائی ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ کام کو حجت اور دلیل کرے گا اور اگر حلوہ بنانے کے لیے آگ کو روشن کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نیک بات کہیں گے۔
اگردیکھے کہ کسی جگہ کو جلانے کے لئے آگ کو روشن کیا ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ ایل علاقہ کی بدی اور غیبت کرے گا اور اگر آگ کو بغیر کھانے پکانے کے تنور یا آتش دان میں روشن کرے تو اس بات کی دلیل ہے کہ

وہ اپنے خویشوں اور اہل خانہ کے ساتھ لڑائی کرے گا اور اپنے فائدہ کے لئے آگ روشن کرنا چاہتا ہے اور آگ روشن نہیں ہوئی تو اس بات کی دلیل ہے کہ اپنے علم سے فائدہ اٹھائے گا اور اگر بادشاہ ہے تو عزت ، مرتبہ اور دولت زیادہ ہو جائے گی ۔
اگر دیکھے کہ آگ روشن کی ہے اور پھر بجھ گئی ہے تو یہ اس کے ہلاک ہونے کی دلیل ہے ۔

اگر خواب میں دیکھے کہ جنگل میں آگ روشن کی ہے تاکہ لوگ اس کی روشنی سے اپنی جگہ پر چلے جائیں تو اس بات کی دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم اور حکمت سے فائدہ اٹھائیں گے اور راہ راست پر آ جائیں گے۔

اگر دیکھے کہ آگ کمزور ہو گئی ہے اور اس کا نور کم ہوتا جا رہا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کے احوال متغیر ہوں گے اور دنیا سے رحلت کر جائے گا۔
اور اگر سودا گر خواب دیکھے کہ اس نے کسی علاقے کو جلانے کے لئے آگ روشن کی ہے اور آگ نے اس کو نہیں جلایا تو اس بات کی دلیل ہے کہ بد دیانتی سے خرید و فروخت کرے گا اور اس سوداگر کا مال حرام کا ہوگا اور اگر دیکھے کہ ہمسایہ کے گھر سے آگ لیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام حاصل ہو گا۔

Share

About admin

Check Also

DL Hughley’s Son With His Mistress Life Was Taken By Mistress’ Boyfriend: Wife Didn’t Know He Had Son

  DL Hughley has had a long career in the media. He owes a great deal …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com