Breaking News
Home / پاکستان / مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اورسابق وزیر اعظم نواز شریف

مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی اورسابق وزیر اعظم نواز شریف

“یہ منافق اور غدار ہے” مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے نواز شریف پر الزام لگادیا

لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو منافق اور غدار قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی سماء سے گفتگو کرتے ہوئے نشاط ڈاہا نے کہا میاں نواز شریف نے افواج پاکستان کے خلاف جو بات کی ہے کیا وہ صحیح بات ہے؟ میاں نواز شریف سے بندہ پوچھے کہ آپ اپنے دور میں ایمرجنسی صورتحال میں فوج کو کیوں بلاتے تھے؟ فوج ہماری حکومت کا حصہ ہے، کوئی بھی مشکل وقت ہو تو ہم فوج کو ہی بلاتے ہیں، فوج کو نہ بلایا جائے تو وہ مداخلت نہیں کرتی، میاں نواز شریف جو باتیں کر رہا ہے یہ منافق ہے اور غدار ہے۔
نواز شریف کو منافق اور غدار قرار دیے جانے پر اینکر پرسن نے نشاط ڈاہا سے سوال پوچھا کہ اگر وہ یہ سب ہیں تو آپ ان کی سیٹ کیوں نہیں چھوڑ دیتے؟اس پر نشاط ڈاہا نے کہا کہ اگر سیٹ چھوڑ دوں تو اسمبلی میں اس کے خلاف کون بولے گا؟ اینکر پرسن نے تجویز دی کہ آپ ن لیگ کی سیٹ چھوڑ کر دوبارہ الیکشن لڑ کر واپس اسمبلی میں آجائیں ۔ اس پر نشاط ڈاہا نے کہا میں اتنا امیر آدمی نہیں ہوں، الیکشن کیلئے پیسے چاہئیں، جب ہم حلف اٹھاتے ہیں تو لکھا ہوتا ہے کہ پاکستان کا وفادار رہوں گا اور میں اپنے حلف کی پاسداری کر رہا ہوں۔
خیال رہے کہ نشاط ڈاہا الیکشن کے بعد سے ہی اپنی پارٹی ن لیگ کے خلاف نظر آتے ہیں، وہ ان اراکین اسمبلی میں سے ہیں جنہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی۔

Sharing is caring!

Share

About admin

Check Also

”شادی کے تین سال بعد ساس نے بہو سے پو چھا کہ میں تم کو اتنی کھری کھری سناتی ہوں تم پلٹ کر جواب دیتی ہو نہ غصہ کر تی ہو۔۔۔“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کے تین سال کے بعد سا سو ماں نے بہو سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com