عقاب جیسی تیز بینائی کے لئے صرف ایک بار یہ وظیفہ پڑھ کر سرمے پر دم کر کے آنکھوں میں لگائیں
جسم کا ہر حصہ انسان کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے لیکن آنکھ قدرت کی طرف سے عطا کردہ وہ انمول نعمت ہیں جس سے انسان قدرت کی بنائی ہوئی کائنات کی دلکشی اور حسن سے لطف اندوز ہوتا ہے ۔
خدانخواستہ اگر بینائی کم ہو جائے یا مکمل ختم ہو جائے تو زندگی پھیکی اور بہت بڑا بوجھ لگنے لگتی ہے ۔ زرا سی توجہ سے ہم اپنی بینائی کو بہترین رکھ سکتے ہیں ۔
دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیوں کو رگڑ کر آنکھوں پر رکھیں ،
اس دوران آنکھوں میں کسی قسم کی روشنی نہ پڑنے دیں اس سے آنکھوں کو سکون ملتا ہے ۔ یہ عمل دن میں کئی با دہرایا کریں ۔
روزانہ رات کو سوتے وقت سرسوں کی تیل سے آنکھوں کی مالش کرنے سے آنکھوں کی بینائی کم نہیں ہوتی
اور نہ ہی آنکھوں کی مختلف بیماریاں لاحق ہوتی ہیں ۔ گاجر کا زیادہ سے زیادہ استعمال بڑھاپے میں بھی نظر کو کمزور نہیں ہونے دیتا اگر غسل کرنے سے پہلے پاؤں کے انگھوٹھوں پر
سرسوں کا تیل لگایا لیا جائے تو اس سے نظر کمزور نہیں ہوتی ۔
پانچوں وقت کی نماز کے بعد سیدھا ہاتھ ماتھے پر رکھ کر صرف 11 مرتبہ ‘یانُورُ’ ایک ہی سانس میں پڑھ لیں اور پھر دونوں ہاتھوں پر
دم کر کےآنکھوں پر پھیر لینے سے نظر کی کمزوری نہیں ہوتی اور آنکھوں کے امراض سے تحفظ ملتا ہے ۔ آنکھوں کی بینائی کے لئے سورۃ ‘ق’ تین مرتبہ پڑھ کر سرمے پر دم کر کے رکھ لیجیے ۔ اس سرمے کو ہر روز اپنی آنکھوں میں ڈالنے سے نظر تیز ہو جاتی ہے ۔