Breaking News
Home / پاکستان / حنیف عباسی شوکت خانم ہسپتال میں کرپشن ثابت نہ کر پائے، عدالت نے لیگی رہنماء کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا، بڑی سزا سُنا دی

حنیف عباسی شوکت خانم ہسپتال میں کرپشن ثابت نہ کر پائے، عدالت نے لیگی رہنماء کو کمر توڑ جھٹکا دے دیا، بڑی سزا سُنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شوکت خانم ٹرسٹ نے2012ء میں حنیف عباسی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ حنیف عباسی نے شوکت خانم عدالت پر کرپشن الزامات عائد کیے تھے، جس پر ہسپتال کے ٹرسٹ نے حنیف عباسی پر 10ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ عدالت نے ٹرسٹ کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے حنیف عباسی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کے خلاف شوکت خانم ہسپتال ہرجانہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کر دیا، ٹرسٹ نے 2012ء میں ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے حنیف عباسی کے خلاف شوکت خانم ہسپتال ہرجانہ کیس کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے فیصلہ سنایا۔ جس میں عدالت نے حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا ہے۔  دوسری جانب گذشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گرفتار کیا گیا تھا۔جس کے بعد شہباز شریف کو نیب حوالات لے جایا گیا۔جب شہباز شریف ڈی جی نیب کے آفس پہنچے تو اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی،شہباز شریف کو حوالات نمبر 10میں رکھنا تھا،جب وہ ڈی جی نیب کے آفس کے باہر سے گزرے تو ان کا آمنا سامنا سلیم شہزاد سے ہوا،ڈی جی نیب سلیم شہزاد نے مسکراتے ہوئے شہباز شریف کو ویلکم کہا۔اور کہا کہ آپ کے لیے تمام انتظامات حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق رکھے گئے ہیں۔آپ کو یہاں کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔تمام تر کام آپ کے معیار کے مطابق ہیں،جس پر شہباز شریف مسکرائے اور کہا کہ اللہ بہتر کرے گا۔جس کے بعد شہباز شریف مسکراتے ہوئے حوالات نمبر 10 میں چلے گئے۔

Share

About admin

Check Also

مولوی اور میراثی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) میراثی نے اونچی آواز میں کہا ”مولوی صاحب چوری کی بھینس آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com