Breaking News
Home / پاکستان / قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن نکلے۔!! ڈولفن فورس اہلکار کے جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات اور جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن نکلے۔!! ڈولفن فورس اہلکار کے جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات اور جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ڈولفن فورس میں تعینات پولیس اہلکار کے جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات اور جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی رانا مسعود نے جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات و جرائم میں ملوث ہونے پر ڈولفن اہلکار عامر کو

معطل کرکے چارج شیٹ جاری کردی۔ دوسری جانب سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا ہے کہ وردی کی آڑ میں کسی بھی اہلکار کو ایسے گھناؤنے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ راولپنڈی کے علاقے سہالہ پولیس اسٹیشن کی ٹیم کی طرف سے گرفتار کیا گیا ڈولفن فورس کا افسر عامر ایک ایسے گینگ کا حصہ ہے جو کہ راولپنڈی شہر سمیت اردگرد کے علاقوں میں کی جانے والی چوری کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا ، جس کو حراست میں لینے کے بعد پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کروالیا ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے گرفتاری کے بعد چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم بھی کر لیا ، جس پر پولیس کی طرف اسے ڈولفن فورس کے افسر کے عہدے سے فوری ہٹا دیا گیا ، جبکہ پولیس نے اس کے ساتھ ملزم کا ایک ساتھی بھی گرفتار کیا ، جس کے قبضے سے 5 موٹر سائیکلیں ، 5 موبائل فون ، 2 لیپ ٹاپ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ، حراست میں لیے جانے کے بعد ڈولفن فورس کے افسر کو اس کے ساتھی سمیت شناخت پریڈ کے لیے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا جس کے بعد مزید قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Share

About admin

Check Also

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com