Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / یونیورسٹی کے باہر لڑکیوں کو دیکھ کر غلط حرکتیں کرنے والا شخص پکڑا گیا

یونیورسٹی کے باہر لڑکیوں کو دیکھ کر غلط حرکتیں کرنے والا شخص پکڑا گیا

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) پشاور یونیورسٹی کے باہر طالبات کو دیکھ کر شرمناک حرکات کرنے والے ایک آدمی کی ویڈیو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ بالآخر پولیس اس شخص کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کہ یہ شخص یونیورسٹی آف پشاور کے پی یو ٹی اے ہال کے قریب ارد گرد گھوم رہا تھا اور لڑکیوں کو دیکھ کر بہت ہی غلط قسم کی حرکت کر رہا تھا۔ پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر اس کا سختی سے نوٹس لیا گیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی اور گزشتہ روز اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا نام انعام ہے، جس کے خلاف لڑکیوں کوتنگ کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی جبکہ پٹرول کی پرائس کوبرقرار رکھا گیاہے ، تاہم اب پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز ، لیوی اور ڈیوٹیز کی بھرمار کی تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے جسے جان کر پاکستانیوں کے ہوش یقینا اڑ جائیں گے ۔نجی ٹی وی ڈان نیوزکی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 55.04 روپے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 58.29 روپے ، مٹی کے تیل کی فی لیٹر پر 24 روپے 73 پیسے ، لائٹ ڈیزل پر فی لیوٹر 20.56 روپے لیوی ، ٹیکس اور ڈیوٹیز لاگو کی گئی ہیں ۔دستاویزات کے مطابق پٹرول کی فی لیٹرقیمت خرید 48.93 بنتی ہے اور اس وقت پٹرول کی قیمت فروخت 103 روپے 97 پیسے مقرر ہے ۔ ڈیزل کی قیمت خرید 45 روپے 77 پیسے بنتی ہے جبکہ قیمت فروخت 104 روپے 6 پیسے مقرر ہے ،مٹی کے تیل کی قیمت خرید 40 روپے 56 پیسے ہے اور قیمت فروخت 65 روپے 29 پیسے ہے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت خرید 42.30 روپے جبکہ فروخت 62.86 روپے ہے ۔

Share

About admin

Check Also

پاکستانی دلہن جس نے حق مہر میں 32 قیدیوں کی ضمانت اور 32 نفل کی ادائیگی مانگ لی، یہ کون ہے ؟ ناقابل یقین تفصیلاتع

ویب دلہن نے روایتی مطالبات کی بجائے 32 قیدیوں کی ضمانت اور 32 نفل کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com