Breaking News
Home / پاکستان / ڈیفنس میں آغا سراج درانی کے گھر سے افسوسناک خبر

ڈیفنس میں آغا سراج درانی کے گھر سے افسوسناک خبر

کراچی (ویب ڈیسک) ڈیفنس میں آغا سراج درانی کے گھر سے افسوسناک خبر آگئی۔ ڈیفنس میں آغا سراج درانی کا چوکیدار گھر کے باہر اپنی ہی ایس ایم جی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس فیز 5 خیابان تنظیم میں اسپیکر سندھ اسمبلی

آغا سراج درانی کے چوکیدار نے ایس ایم جی سے اپنے سینے پر گولی مار کر خودکشی کرلی۔ متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر کے باہر بنی چوکی پر تعینات تھاجب کہ گھر کے ملازموں نے پولیس کو بتایا کہ متوفی نے اس سے قبل کسی بھی قسم کی پریشانی یا ذہنی دباؤ کا ذکر نہیں کیا، متوفی چوکیدار آغا سراج درانی کے گھر پر بچپن سے ملازم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اپنی ہی بندوق کے اتفاقیہ گولی چلنے کا بھی ہوسکتا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔
 

Share

About admin

Check Also

بڑی خبر:4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی رمضان المبارک …

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Powered by themekiller.com