Home / دلچسپ و عجیب / لاہور کی لڑکی کا شاندار کارنامہ : گھر والوں کی مخالفت کے باوجود معذور ٹک ٹاکر سے شادی کرلی

لاہور کی لڑکی کا شاندار کارنامہ : گھر والوں کی مخالفت کے باوجود معذور ٹک ٹاکر سے شادی کرلی

لاہور (ویب ڈیسک)فیصل آباد میں ٹک ٹاک نے دونوں ٹانگوں اور ایک بازو سے معذور نوجوان کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھر دیئے۔ٹک ٹاکر نوجوان کی صلاحیتوں نے لاہور کی لڑکی کو اس قدر متاثر کیا کہ وہ اہلِ خانہ کی مخالفت کے باوجود معذور نوجوان کی جیون ساتھی بن گئی۔

ٹک ٹاکر عدیل 15 سال کی عمر میں ٹرین سے گر کر اپنی 2 ٹانگیں اور ایک بازو گنوا چکا ہے۔معذور ہونے کے بعد عدیل نے مایوسی کے اندھیروں سے نکلنے کے لیے ٹک ٹاک پر اداکاری کو سہارا بنایا اور اپنی صلاحیتوں سے 5 لاکھ فالوورز بنا چکا ہے۔عدیل کا کہنا ہے کہ میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتا تھا، جب میں ٹک ٹاک پر اسٹار بنا اور پھر میری مریم کے ساتھ ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدلی اور ہم دونوں نے لو میرج کر لی، مجھے مریم نے پروپوز کیا۔عدیل سے شادی کرنے والی مریم کا کہنا ہے کہ عدیل کی صلاحیتوں نے اسے اس کے ساتھ زندگی گزارنے کے فیصلے پر مجبور کیا۔مریم کا کہنا ہے کہ مجھے ان کے معذور ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے ان کی معذوری کو نہیں دیکھا، بلکہ یہ دیکھا کہ عدیل بہت اچھے انسان ہیں، میرے گھر والے کہتے ہیں کہ لڑکے کی ٹانگیں نہیں ہیں، بازو نہیں ہے مگر مجھے تو صرف پیار تھا اور پیار میں تو کچھ نہیں دیکھا جاتا۔عدیل کا کہنا ہے کہ اسے ٹک ٹاک سے ملنے والی شہرت اورفالوورز سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ ٹک ٹاک نے اسے سچی محبت کی منزل پر پہنچا دیا۔

Share

About admin

Check Also

سعودی خواتین خوش ہو کر دوسری شادی کروانے کے لیے راضی

نیوز! سعودی عرب میں شوہر نے خود سے آگے چلنے پر بیوی کو طلاق دے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com