Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / نوجوان کی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، لڑکی کے ہاں کرتے ہی آدمی کی موتہوگئی کیونکہ۔۔۔ ایسا واقعہ کہ ہر آنکھ نم ہوجائے

نوجوان کی اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش، لڑکی کے ہاں کرتے ہی آدمی کی موتہوگئی کیونکہ۔۔۔ ایسا واقعہ کہ ہر آنکھ نم ہوجائے

جب کسی نوجوان کی محبوبہ زندگی بھر کے لئے اس کی ساتھی بننے کے لئے ہاں کہتی ہے تو یقینا یہ اس کی زندگی کا خوبصورت دن ہوتا ہے، لیکن قسمت کی ستم ظریفی دیکھئے کہ ایک جاپانی نوجوان کی عین اس وقت موت ہو گئی جب اس کی محبوبہ نے اس کی دلہن بننے کے لئے ہاں کی۔۔

ویب سائٹ ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ دلخراش واقعہ پیر کی صبح پیش آیا جب 32 سالہ نوجوان میاکو سینکڑوں فٹ بلند پل کے کنارے کھڑا ہوکر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کررہا تھا۔ ایرابو برج، جس کے کنارے کھڑا ہوکر وہ اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کررہا تھا، سمندر کی سطح سے 180 فٹ بلند ہے اور اس کا شمار جاپان کے بلند ترین پلوں میں ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان پل کے بلند ترین مقام پر کنارے کی ریلنگ کے ساتھ کھڑا ہوکر اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کررہاتھا۔ جیسے ہی لڑکی نے ہاں کہی تو وہ اچانک پیچھے ہٹا اور اگلے ہی لمحے ریلنگ کے اوپر سے لڑھکتا ہوا سینکڑوں فٹ نیچے سمندر میں جا گرا اور دیکھتے ہی دیکھتے نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کو اس بدقسمت نوجوان کی باڈی ڈھونڈنے میں سات گھنٹے لگے۔

Share

About admin

Check Also

مالاکنڈ کے 76 سالہ شہری کا بی اے میں داخلہ وجہ جان کے آپ حیران و پریشاں ہو جائیں گے

این این ایس نیوز !ملاکنڈ کی تحصیل درگئی کے رہائشی اور ریٹائرڈ استاد سید محمد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com