Breaking News
Home / پاکستان / گرمی کا زور ٹوٹ گیا !! بارشیں اور سخت ژالہ باری۔۔۔ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی

گرمی کا زور ٹوٹ گیا !! بارشیں اور سخت ژالہ باری۔۔۔ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی

لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو رات ہونیوالی بارش کی وجہ پنجاب بھر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ

بالائی اور وسطی پنجاب ، خیبر پختونخوا ، مشرقی بلوچستان ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کے بیشتر علاقوں نارووال، سیالکوٹ ، جہلم ، گجرات ، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور ، سرگودھا ، راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ نآج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت یوں ہے : اسلام آباد 25 ڈگری سنٹی گریڈ ، لاہور 26 ، کراچی 31 ، پشاور 29 ، کوئٹہ 23 ، گلگت 17 ، مری19اور مظفرآباد ب22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ مقبوضہ کشمیر سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر ، جموں ، لیہ ، پلوامہ ، اننت ناگ اسلام آباد ، شوپیاں اور بارہمولا میں بارش اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور جزوی طور پرمطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے.

Share

About admin

Check Also

بجلی بلوں میں شامل اہم ٹیکس ختم : صارفین کو ادا شدہ رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com