Breaking News
Home / پاکستان / ’’ خود باہر بیٹھا ہے لوگوں کو کہتا ہے سڑکوں پر آؤ، انہوں نے نواز شریف کو امام خمینیؒ سے ملا دیا ، کیا یہ جانتے ہیں کہ آیت اللہ کی بیٹی۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

’’ خود باہر بیٹھا ہے لوگوں کو کہتا ہے سڑکوں پر آؤ، انہوں نے نواز شریف کو امام خمینیؒ سے ملا دیا ، کیا یہ جانتے ہیں کہ آیت اللہ کی بیٹی۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن اتحاد کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سارے بے روزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہيں، یہ قانون کی بالادستی نہيں مانتے اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔آل پاکستان انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عدالت فیصلہ کرتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، وہ مانتے ہی

نہیں ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی نہیں مانتے، وہ خود کو قانون سے بالاتر مانتے ہيں۔وزیر اعظم نے کہا کہ 30 سال پہلے ان کے پاس کیا تھا اور آج کیا ہے، یہ سمجھ رہے ہیں کہ سڑکوں پر نکل کر عمران خان کو بلیک میل کرلیں گے، یہ دو سال بھی جلسے کرلیں تو ہمارا ایک جلسہ ان سے زيادہ تھا۔عمران خان نے کہا کہ لوگ کسی مقصد سے نکلتے ہيں، کسی کی چوری بچانے کے لیے نہیں نکلتے، خود لندن میں بیٹھا ہے، کارکنوں کو کہتاہے باہر نکل کر اس کی چوری بچائيں۔وزیر اعظم نے کہا کہ قیمے کے نان بھی کھلاؤ لوگ پھر بھی نہیں نکلیں گے، میں ان کے کارکنوں کو کہتا ہوں پیسے بھی کھائيں، قیمے کے نان بھی کھائيں، لیکن گھر بیٹھیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ میں کوئی قانون سے اوپر نہیں تھا، مدینہ کی ریاست کی بنیاد قانون کی بالادستی تھی۔حضرت علی ؓکا قول ہے کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ناانصافی اور ظلم کا نظام نہیں چل سکتا۔عمران خان نے کہا کہ میں نے انتخابات سے پہلے مدینے کی ریاست کا ذکر اس لیے نہیں کرتا تھا کیونکہ یہ نہ سمجھا جائے کہ میں جیت کیلئے یہ بات کررہا ہوں لیکن حکومت میں آنے کے بعد بار بار اس کا ذکر کرتا ہوں۔وکلا کے اوپر بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد قانون پر قائم تھی۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک دوسروں کا مقابلہ نہیں کرسکتے جب تک قانون پر عمل نہیں ہوتا۔عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی کی پورے دو سال تحقیق کے بعد عدالت فیصلہ کرتی ہے اور اگلا کہتا ہے مجھے کیوں نکالا اور پاکستان کے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتا کہتا کہ مجھے کیوں نکالا اور اس فیصلے کو نہیں مانتے اور اس کا خاندان بھی نہیں مانتا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے لیے الگ قانون ہے۔ان کا کہناتھا کہ خودلندن بیٹھاہواہے اورلوگوں کو کہتاہے باہرنکلو، ان کے ایک ترجمان نے نوازشریف کوآیت اللہ خمینی بنادیا، آیت اللہ خمینی کوبندوق کی نوک پرباہربھیجاگیاتھا ، آیت اللہ خمینی کی بیرون ملک جائیدادیں نہیں تھیں ،آیت اللہ خمینی کی بیٹی کی بیرون ملک جائیدادیں نہیں تھیں، نوازشریف کرپشن کرکے ملک سے بھاگاہواہے، نوازشریف ایک گھرکی منی ٹریل نہیں دے سکا،سینئرلیگی عہدیداررات 3بجے تنظیم سازی کرنے خاتون کے گھرچلاگیا۔

Share

About admin

Check Also

”شادی کے تین سال بعد ساس نے بہو سے پو چھا کہ میں تم کو اتنی کھری کھری سناتی ہوں تم پلٹ کر جواب دیتی ہو نہ غصہ کر تی ہو۔۔۔“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی کے تین سال کے بعد سا سو ماں نے بہو سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com