Breaking News
Home / پاکستان / پی ٹی آئی نے اپنے ہی رکن قومی اسمبلی کے خلاف انتہائی قدم اُٹھا لیا، ایسا کام کر دیا کہ پارٹی اراکین سوچ بھی نہ سکتے تھے

پی ٹی آئی نے اپنے ہی رکن قومی اسمبلی کے خلاف انتہائی قدم اُٹھا لیا، ایسا کام کر دیا کہ پارٹی اراکین سوچ بھی نہ سکتے تھے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ پر الزامات لگانا مہنگا پڑ گیا، پی ٹی آئی کی ڈسپلنری اور احتساب کمیٹی نے اپنے ہی رکن قومی اسمبلی احمد حسین کو نوٹس جاری کر دیا، احمد حسین کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر پارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر وضاحت کرنے کا حکم

جاری، احمد حسین کی جانب سے شاہ محمود قریشی پر کرپشن کے سنگین نوعیت کے الزامات لگائے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ڈسپلنری اور احتساب کمیٹی نے ایکشن لے لیا، پی ٹی آئی ایم این اے احمد حسین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ، ڈسپلنری اور احتساب کمیٹی کی جانب سے واضح کر دیا گیا کہ اب پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ احمد حسین کو حکم جاری کیا گیا کی پندرہ جولائی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر شاہ محمود قریشی پر لگائے گئے الزامات پر وضاحت پیش کریں ۔ یہاں پر یہ امر بھی قابلَ ذکر ہے کہ عظمیٰ کاردار کی بھی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی ہے، عظمیٰ کاردار آج اپنی آڈیو پر وضاحت جمع کرائیں گی۔دوسری جانباجمل وزیر کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے معاملہ کا ڈراپ سین، اجمل وزیر مستعفی ہوئے نہیں ان سے استعفیٰ لیا گیا۔ اسی حوالے سے پاکستان کی سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ’’مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کا سکینڈل! استعفی دیا نہیں، اُن سے استعفی لیا گیا ہے۔ اجمل وزیر کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر سرکاری اشتہاری مہم میں کمیشن مانگا گیا۔ آڈیو بھی موجود۔ وزیراعلی نے بلوا کر آڈیو سنوائی۔ اسلام آباد میں اعلی سطح تک معاملے کی خبر پہنچی‘‘۔

Share

About admin

Check Also

کل 20 اکتوبر پورے ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے حکومت کو اب تک کا بڑا اور ۔۔فیصلہ کن جھٹکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کل 20 اکتوبر پورے ملک میں کیا ہونے جا رہا ہے حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com