Breaking News
Home / پاکستان / ’’(ن) لیگ پیسے کے زور پر گھر میں ہی عہدے تقسیم کر لیتی ہے۔۔‘‘ منحرف رُکن مولانا غیاث الدین نے مسلم لیگ نواز کا پول کھول دیا

’’(ن) لیگ پیسے کے زور پر گھر میں ہی عہدے تقسیم کر لیتی ہے۔۔‘‘ منحرف رُکن مولانا غیاث الدین نے مسلم لیگ نواز کا پول کھول دیا

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے باغی رہنما مولانا غیاث الدین نے کہا ہے کہ ن لیگ پیسے کے زور پر گھر میں ہی عہدے تقسیم کر لیتی ہے۔ گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم خاندانی طور پر مسلم لیگی ہیں، ن لیگ نے پچھلے الیکشن میں میرے ساتھ کئی زیادتیاں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو محسوس ہو گیا ہے کہ ان کے کئی پرندے پرواز کرنے والے ہیں، یہ ناامیدی کا شکار ہیں اس لئے اب ان کی زبان دراز ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ سمجھتی ہے کسی سے سلام لینا پارٹی کو چھوڑ دینا ہے، غریبوں کے حامی بننے والوں ملک کا لوٹا ہوا مال واپس لاؤ، میں دین کا خدمت گار ہوں مجھے ٹکٹ دینا ن لیگ کی مجبوری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن استعفے دینے کا کہتی ہے اگر ان میں ہمت ہے تو استعفیٰ دے کر دکھائیں۔ اس سے قبل ن لیگ کے باغی رہنما یونس انصاری نے کہا کہ ن لیگ ہم سے استعفیٰ مانگ رہی ہے پہلے 2018 کے الیکشن میں لینے والے پیسے واپس کریں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کا الٹرا ساؤنڈ کرایا جائے ان کے اندر سے ہمارا پیسہ نکلے گا۔ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے منحرف رکن مولانا غیاث الدین کو صوبائی اسمبلی سے باہر نکال دیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف وہب خلیل طاہر سندھو نے مولانا غیاث الدین کو ایوان میں بیٹھنے سے منع کیا۔ لیگی ارکان اسمبلی کے غصے کو دیکھتے ہوئے مولانا غیاث الدین ایوان سے باہر چلے گئے۔ ن لیگی رکن پیر اشرف رسول کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی سے بھی تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد انہیں بھی اپوزیشن روم میں جانے سے روک دیا گیا۔

Share

About admin

Check Also

میں پانچ وقت کی نمازی عورت ہوں پر میں یہ کام

ڈیجیٹل پاکستانی ٹی وی نیوز! میں حافظہ اور پانچ وقت کی نمازی اور غیر مردوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com